تیسرے ایشز ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کی ٹیم میں تبدیلی ، اٹکنسن کی جگہ ٹونگ شامل
- اٹکنسن پرتھ اور برسبین میں 8 وکٹوں کی شکست کے دوران مؤثر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، جہاں وہ 236 رنز دیکر صرف 3 وکٹیں حاصل کر سکے
انگلینڈ نے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے لیے فاسٹ بولر گس اٹکنسن کو ٹیم سے خارج کر کے ان کی جگہ جوش ٹونگ کو شامل کر لیا۔آسٹریلیا کے خلاف یہ میچ بدھ سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا، جہاں سیریز میں بقا کے لیے انگلینڈ کو لازماً فتح درکار ہے۔
یہ انگلینڈ کی ٹیم میں واحد تبدیلی ہے، جبکہ آف اسپنر ول جیکس نے شعیب بشیر پر برتری حاصل کرتے ہوئے اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔
اٹکنسن پرتھ اور برسبین میں کھیلے گئے پہلے دو ٹیسٹ میچز میں آٹھ وکٹوں کی شکست کے دوران غیر مؤثر ثابت ہوئے، جہاں انہوں نے 236 رنز دے کر صرف تین وکٹیں حاصل کیں۔
جوش ٹونگ کو پیر کے روز اپنے ساتویں ٹیسٹ کے لیے منتخب کیا گیا، جو جوفرا آرچر، برائیڈن کارس اور کپتان بین اسٹوکس پر مشتمل فاسٹ بولنگ اٹیک کا حصہ ہوں گے۔
دورے سے قبل شعیب بشیر کو انگلینڈ کا نمبر ون اسپنر تصور کیا جا رہا تھا، تاہم پرتھ میں آل پیس اٹیک کھیلا گیا جبکہ برسبین میں ول جیکس کو موقع دیا گیا۔ جیکس نے گیبا میں 11.3 اوورز میں 34 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی اور بیٹنگ میں بھی 41 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
انگلینڈ نے ٹاپ سات بیٹسمینوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جبکہ اولی پوپ نے جیکب بیتھل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر تین پوزیشن برقرار رکھی۔
انگلینڈ ٹیم
زیک کراؤلی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ، ول جیکس، برائیڈن کارس، جوفرا آرچر، جوش ٹونگ

























Comments
Comments are closed.