BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر فائرنگ، 9 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ایک حملہ آور مارا گیا، جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں ہے
شائع اپ ڈیٹ

آسٹریلیا کے مشہور سیاحتی مقام بونڈی بیچ پر دو مشتبہ مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اچانک فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔عینی شاہدین کے مطابق لاشیں ساحل پر بکھری پڑی تھیں۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے 11 افراد کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ ایک مبینہ حملہ آور موقع پر ہی مارا گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں ہے، تاہم واقعے کے محرکات سے متعلق تاحال کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا۔

اتوار کی سہ پہر ساحل پر یہودی تہوار ہنوکہ کے موقع پر “چانوکہ بائے دی سی” کے نام سے ایک تقریب منعقد ہونا تھی، تاہم حکام نے واقعے کو کسی ممکنہ یہود دشمن حملے سے جوڑنے پر فی الحال تبصرہ نہیں کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ طویل وقت تک جاری رہی اور بڑے ہتھیار استعمال کیے گئے۔ ایک غیر ملکی طالبعلم نے بتایا کہ فائرنگ کی آوازیں مسلسل سنائی دیتی رہیں۔ پولیس کے مطابق شام 6 بج کر 45 منٹ پر فائرنگ کی اطلاع ملی، جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کر دی گئی۔

دوسری جانب ساحل کے قریب مشکوک اشیاء کی جانچ کی جا رہی ہے جبکہ علاقے میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے واقعے کو افسوسناک اور دل دہلا دینے والا قرار دیتے ہوئے متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

Comments

Comments are closed.