BR100 Decreased By (-1.26%)
BR30 Decreased By (-1.71%)
KSE100 Decreased By (-1.03%)
KSE30 Decreased By (-1.1%)
BAFL 56.51 Decreased By ▼ -0.22 (-0.39%)
BIPL 26.85 Decreased By ▼ -0.13 (-0.48%)
BOP 33.17 Decreased By ▼ -0.58 (-1.72%)
CNERGY 10.05 Increased By ▲ 0.17 (1.72%)
DFML 17.94 Decreased By ▼ -0.06 (-0.33%)
DGKC 197.90 Decreased By ▼ -7.03 (-3.43%)
FABL 98.95 Decreased By ▼ -1.15 (-1.15%)
FCCL 51.92 Decreased By ▼ -1.17 (-2.2%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.32 (-1.94%)
GGL 25.13 Increased By ▲ 0.29 (1.17%)
HBL 298.45 Decreased By ▼ -1.37 (-0.46%)
HUBC 214.99 Decreased By ▼ -2.09 (-0.96%)
HUMNL 10.40 Decreased By ▼ -0.21 (-1.98%)
KEL 7.15 Decreased By ▼ -0.07 (-0.97%)
LOTCHEM 28.95 Decreased By ▼ -0.36 (-1.23%)
MLCF 89.00 Decreased By ▼ -3.16 (-3.43%)
OGDC 314.00 Decreased By ▼ -2.29 (-0.72%)
PAEL 41.02 Decreased By ▼ -1.02 (-2.43%)
PIBTL 16.09 Decreased By ▼ -0.32 (-1.95%)
PIOC 287.00 Decreased By ▼ -13.24 (-4.41%)
PPL 213.36 Decreased By ▼ -3.48 (-1.6%)
PRL 51.85 Increased By ▲ 0.99 (1.95%)
SNGP 99.72 Decreased By ▼ -2.00 (-1.97%)
SSGC 25.49 Decreased By ▼ -1.49 (-5.52%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.36 (-4.16%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 57.25 Decreased By ▼ -2.01 (-3.39%)
UNITY 10.10 Decreased By ▼ -0.20 (-1.94%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

سندھ میں ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان متعارف کرانے کا فیصلہ

  • جدید طرز کا آن لائن رجسٹریشن سسٹم، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ڈیجیٹل چالاننگ سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے، صوبائی وزیر خوراک
شائع اپ ڈیٹ

سندھ حکومت نے ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوامی سہولت اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک کے بعد اب سندھ فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان سسٹم متعارف کرانے جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ فریال تالپور سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں صوبائی وزیر خوراک نے محترمہ فریال تالپور کو سندھ فوڈ اتھارٹی کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اتھارٹی جلد ایک جدید آن لائن رجسٹریشن سسٹم، جامع شکایت مینجمنٹ سسٹم اور جدید ڈیجیٹل چالاننگ سسٹم متعارف کروانے جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمے میں جدید طرز کا آن لائن رجسٹریشن سسٹم، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ڈیجیٹل چالاننگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے پورا عمل تیز، منظم اور شفاف ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں سندھ فوڈ اتھارٹی عوام کو بہتر، آسان اور شفاف خدمات فراہم کرے گی جبکہ شکایات کے اندراج اور ان کے فوری ازالے میں نمایاں بہتری آئے گی۔ خاص طور پر ڈیجیٹل چالاننگ سسٹم سے کارروائیوں میں شفافیت اور جوابدہی میں اضافہ ہوگا۔

ملاقات کے دوران فریال تالپور کو غیر معیاری خوراک اور مضر صحت اشیاء کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی کی حالیہ سخت کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں فوڈ سیفٹی کے معیار بہتر بنانے کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

مزید برآں صوبائی وزیر نے محکمے میں گندم اسٹاک پالیسی پر بھی تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ اس پالیسی کا مقصد سپلائی چین میں شفافیت، معیار کی بہتری، لائیو اسٹاک مینجمنٹ میں بہتری اور عوام تک محفوظ خوراک کی رسائی یقینی بنانا ہے۔

فریال تالپور نے محکمے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی صحت و سلامتی کے لیے جدید، مؤثر اور شفاف نظام کی جانب بڑھ رہی ہے جو قابل تعریف ہے

Comments

Comments are closed.