BR100 Decreased By (-0.87%)
BR30 Decreased By (-1.49%)
KSE100 Decreased By (-0.75%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 51.99 Decreased By ▼ -0.80 (-1.52%)
FFL 14.45 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 304.89 Decreased By ▼ -1.21 (-0.4%)
HUBC 199.24 Decreased By ▼ -2.18 (-1.08%)
HUMNL 9.90 Decreased By ▼ -0.26 (-2.56%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.45 Decreased By ▼ -1.71 (-1.84%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -3.73 (-1.18%)
PAEL 35.09 Decreased By ▼ -0.54 (-1.52%)
PIBTL 14.65 Decreased By ▼ -0.03 (-0.2%)
PIOC 240.55 Decreased By ▼ -2.66 (-1.09%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -5.91 (-2.6%)
PRL 91.00 Decreased By ▼ -2.02 (-2.17%)
SNGP 90.62 Decreased By ▼ -1.22 (-1.33%)
SSGC 23.22 Decreased By ▼ -0.59 (-2.48%)
TELE 7.52 Decreased By ▼ -0.28 (-3.59%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 56.40 Decreased By ▼ -0.16 (-0.28%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کیلئے انضمام اور ٹیک اوور کا عمل شروع کر دیا

  • پی ٹی سی ایل نے ملکیت میں تبدیلی کے لیے پی ٹی اے سے این او سی حاصل کر لیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں اہم تبدیلی کے تحت پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے لیے پانچ سے چھ ماہ کے تیز رفتار ٹیک اوور اور انضمام کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کی موبائل مارکیٹ کی شکل بدلنے،فائیو جی کی راہ ہموار کرنے اور ملک کے سب سے بڑے ٹیلی کام گروپ بنانے کی سمت میں اہم پیش رفت ہے۔

پی ٹی سی ایل نے ملکیت میں تبدیلی کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے این او سی حاصل کر لیا ہے، جو پہلے بڑے ریگولیٹری مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اہلکاروں نے تصدیق کی کہ پی ٹی سی ایل اب اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے رابطہ کرے گا کہ فارن ایکسچینج اور قانونی تقاضے پورے ہوں۔

قانونی منظوری کے بعد لین دین کی حتمی تکمیل جنوری میں متوقع ہے، جس کے بعد پی ٹی سی ایل ٹیلی نار پاکستان پر آپریشنل کنٹرول حاصل کر لے گا۔

ٹیک اوور کے بعد پی ٹی سی ایل انضمام کے لیے بھی پی ٹی اے سے منظوری حاصل کرے گا، جس کے بعد فائل سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے پاس جائے گی۔

مجموعی طور پر اس حصول اور انضمام کے عمل میں پانچ سے چھ ماہ لگنے کی توقع ہے، جو حالیہ برسوں کا سب سے بڑا ٹیلی کام معاہدہ ثابت ہوگا اور دو بڑے آپریٹرز کو پی ٹی سی ایل گروپ کے تحت یکجا کرے گا۔

اہلکاروں کے مطابق یہ حصول پاکستان میں طویل التوا کے شکارفائیو جی منصوبے کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہٹاتا ہے۔ پی ٹی سی ایل پہلے ہی یوفون کی مالک ہے اور ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے بعد اسپیکٹرم ہولڈنگز، نیٹ ورک ضروریات اور مالی وسائل پر واضح کنٹرول حاصل کر لے گی۔

ٹیلی نار ایشیا نے بھی تصدیق کی کہ پی ٹی اے کی منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ ریگولیٹر پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ٹیلی نار پاکستان اپنی معمول کی سرگرمیاں جاری رکھے گا اور صارفین کو سروس فراہم کرتا رہے گا۔

پی ٹی سی ایل-ٹیلی نار انضمام کے بعد ملک میں بڑے موبائل آپریٹرز کی تعداد کم ہو جائے گی اور ایک مضبوط، اسپیکٹرم سے مالا مال ادارہ وجود میں آئے گا، جو فائیو جی نیلامیوں میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوگا۔

ماہرین کے مطابق اس انضمام سے مارکیٹ کی ڈائنامکس بدل سکتی ہے، مشترکہ انفرااسٹرکچر کے ذریعے نیٹ ورک کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور پاکستان میں اگلی نسل کی ٹیلی کام خدمات کے لیے منتقلی کو تیز کیا جا سکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.