BR100 Increased By (1.58%)
BR30 Increased By (1.07%)
KSE100 Increased By (1.46%)
KSE30 Increased By (1.67%)
BAFL 59.02 Increased By ▲ 0.33 (0.56%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.18 (0.67%)
BOP 34.55 Increased By ▲ 0.85 (2.52%)
CNERGY 11.11 Increased By ▲ 0.10 (0.91%)
DFML 18.15 Increased By ▲ 0.09 (0.5%)
DGKC 216.90 Increased By ▲ 4.87 (2.3%)
FABL 102.60 Increased By ▲ 2.46 (2.46%)
FCCL 56.25 Increased By ▲ 1.11 (2.01%)
FFL 16.35 Increased By ▲ 0.25 (1.55%)
GGL 23.91 Increased By ▲ 0.16 (0.67%)
HBL 316.55 Increased By ▲ 9.56 (3.11%)
HUBC 220.90 Increased By ▲ 2.42 (1.11%)
HUMNL 10.74 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.24 Decreased By ▼ -0.02 (-0.28%)
LOTCHEM 27.06 Increased By ▲ 0.15 (0.56%)
MLCF 97.50 Increased By ▲ 1.57 (1.64%)
OGDC 317.40 Increased By ▲ 3.29 (1.05%)
PAEL 42.40 Increased By ▲ 0.48 (1.15%)
PIBTL 16.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.06%)
PIOC 269.02 Increased By ▲ 1.85 (0.69%)
PPL 219.65 Increased By ▲ 1.93 (0.89%)
PRL 63.60 Increased By ▲ 0.90 (1.44%)
SNGP 107.00 Increased By ▲ 0.20 (0.19%)
SSGC 27.00 Increased By ▲ 0.26 (0.97%)
TELE 8.55 Increased By ▲ 0.07 (0.83%)
TPLP 14.70 Decreased By ▼ -0.24 (-1.61%)
TRG 61.18 Increased By ▲ 0.51 (0.84%)
UNITY 11.14 Increased By ▲ 1.01 (9.97%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.04 (3.31%)
پاکستان

کسٹمز انفورسمنٹ نے خیبر پختونخوا میں 74.4 ملین روپے کی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادی

  • سب سے بڑی کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوئی جہاں ضبط شدہ سامان اور گاڑیوں کی مجموعی مالیت 54.5 ملین روپے بتائی گئی ہے
شائع اپ ڈیٹ

خیبر پختونخوا میں کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ پشاور نے ایک سلسلہ وار کارروائیوں میں تقریباً 74.4 ملین روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کر لی ہیں۔

ایف بی آر نے اتوار کو جاری بیان میں بتایا کہ سب سے بڑی کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوئی جہاں انفورسمنٹ ڈویژن نے تین ٹرکوں کو روکا جن میں 12,200 کلو گرام اسمگل شدہ سپاری، 4,021 سلیوز غیر ملکی سگریٹس اور 170 ٹائر لادے گئے تھے۔ ضبط شدہ سامان اور گاڑیوں کی مجموعی مالیت 54.5 ملین روپے بتائی گئی ہے۔

ڈی آئی خان ہی میں کسٹمز حکام نے مختلف مسافر گاڑیوں سے برآمد ہونے والی نان ڈیوٹی پیڈ کاسمیٹکس بھی قبضے میں لے لیں جن میں کریمیں، لوشنز، شیمپو اور پیٹرولیم جیلی شامل ہیں۔ ان اشیاء کی مالیت 2.4 ملین روپے ہے۔

پشاور ڈویژن نے دو نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں، ٹویوٹا وٹز اور ٹویوٹا ایکوا، بھی تحویل میں لے لیں جن کی مالیت تقریباً 8 ملین روپے ہے۔

نوشہرہ میں اینٹی اسمگلنگ ڈائریکٹوریٹ نے ایک جیک پک اپ پکڑی جس میں 2,000 سلیوز اسمگل شدہ سگریٹس بھری تھیں۔ گاڑی اور سامان کی مجموعی قیمت 9.5 ملین روپے لگائی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کسٹمز کی اسمگلنگ کے خلاف جاری کوششوں اور قومی معیشت کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں۔

Comments

Comments are closed.