BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

پوٹن بھارت کو تیل کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھنے پر تیار

  • یوکرین جنگ کے بعد اپنے پہلے بھارتی دورے پر پوٹن کا شانداراستقبال
شائع اپ ڈیٹ

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہےکہ وہ بھارت کو تیل کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں جب کہ نئی دہلی پر امریکہ کی جانب سے ماسکو سے تیل خریدنے سے روکنے کا شدید دباؤ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگست میں زیادہ تر بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد تک محصولات عائد کیے، اس وجہ سے کہ نئی دہلی نے روسی تیل کی خریداری جاری رکھی جس سے حاصل ہونے والی آمدنی، واشنگٹن کے بقول، یوکرین میں جاری جنگ کی مالی معاونت کرتی ہے۔

وزیرِاعظم نریندر مودی جو توانائی، دفاع اور تجارتی مذاکرات پر مرکوز اجلاس کے دوران نئی دہلی میں پوٹن کی میزبانی کر رہے تھے نے روسی صدر کا بھارت کے لیے غیر متزلزل عزم ظاہر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یوکرین جنگ کے بعد اپنے پہلے بھارتی دورے پر پوٹن کا شاندار استقبال کیا گیا، جس میں اعزازی گارڈ اور 21 توپوں کی سلامی شامل تھی۔

مذاکرات کے بعد پوٹن نے کہا کہ روس تیل، گیس، کوئلہ اور بھارت کی توانائی کی ترقی کے لیے ضروری ہر چیز کا قابلِ اعتماد سپلائر ہے، ہم تیزی سے بڑھتی ہوئی بھارتی معیشت کے لیے ایندھن کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

مودی نے کہا کہ توانائی کی سلامتی بھارت-روس شراکت داری کا ایک مضبوط اور اہم ستون رہی ہے۔ انہوں نے جوہری توانائی کا حوالہ دیا، تاہم تیل کے حوالے سے کوئی مخصوص ذکر نہیں کیا۔

یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد بھارت روسی تیل کا ایک بڑا خریدار بن گیا، جس سے ماسکو کو ایک اہم برآمدی مارکیٹ حاصل ہوئی کیونکہ یورپ نے خریداری میں نمایاں کمی کی۔

2024 میں روس نے بھارت کی مجموعی خام تیل کی درآمدات کا تقریباً 36 فیصد فراہم کیا، یعنی روزانہ تقریباً 1.8 ملین بیرل رعایتی تیل تاہم نئی دہلی نے حال ہی میں دباؤ میں روسی خام تیل کی درآمدات کم کی ہیں۔

پوٹن نے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے مودی کے ساتھ یوکرین میں ہونے والے واقعات کی تفصیلات اور ماسکو کی کوششوں، بشمول کچھ شراکت داروں جیسے امریکہ کے ساتھ ممکنہ پرامن حل کے لیے اقدامات“ شیئر کیے۔

پوٹن نے کہا کہ انہوں نے مودی کے ساتھ یوکرین میں ہونے والے واقعات کی تفصیلات اور ماسکو کی کوششوں، بشمول کچھ شراکت داروں جیسے امریکہ کے ساتھ ممکنہ پرامن حل کے لیے اقدامات شیئر کیے۔ مودی نے اس موقع پر کہا کہ بھارت نے ہمیشہ یوکرین کے حوالے سے امن کی حمایت کی ہے۔

Comments

Comments are closed.