BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.37%)
KSE100 Decreased By (-0.21%)
KSE30 Decreased By (-0.28%)
BAFL 55.10 Increased By ▲ 0.06 (0.11%)
BIPL 24.49 Increased By ▲ 0.06 (0.25%)
BOP 28.85 Increased By ▲ 0.24 (0.84%)
CNERGY 12.30 Decreased By ▼ -0.11 (-0.89%)
DFML 16.11 Decreased By ▼ -0.22 (-1.35%)
DGKC 182.00 Increased By ▲ 0.88 (0.49%)
FABL 91.60 Decreased By ▼ -0.42 (-0.46%)
FCCL 51.80 Increased By ▲ 0.76 (1.49%)
FFL 13.97 Increased By ▲ 0.18 (1.31%)
GGL 18.38 Decreased By ▼ -0.56 (-2.96%)
HBL 287.49 Decreased By ▼ -2.77 (-0.95%)
HUBC 192.79 Decreased By ▼ -0.73 (-0.38%)
HUMNL 9.43 Increased By ▲ 0.30 (3.29%)
KEL 5.87 Decreased By ▼ -0.02 (-0.34%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.05 (-0.19%)
MLCF 90.27 Increased By ▲ 0.88 (0.98%)
OGDC 298.34 Decreased By ▼ -2.05 (-0.68%)
PAEL 33.50 Increased By ▲ 0.20 (0.6%)
PIBTL 13.82 Increased By ▲ 0.21 (1.54%)
PIOC 229.50 Decreased By ▼ -1.66 (-0.72%)
PPL 215.81 Decreased By ▼ -1.22 (-0.56%)
PRL 93.45 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 89.59 Decreased By ▼ -0.12 (-0.13%)
SSGC 22.55 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.10 Increased By ▲ 0.04 (0.57%)
TPLP 12.12 Decreased By ▼ -0.18 (-1.46%)
TRG 53.75 Decreased By ▼ -0.29 (-0.54%)
UNITY 8.68 Increased By ▲ 1.00 (13.02%)
WTL 0.97 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

حکومت کا غیر قانونی امیگریش پر قابو پانے کیلئے اے آئی کی مدد لینے کا فیصلہ

اے آئی ایپ کی مدد کی حکام معلوم کر سکیں گے کہ کون سے مسافر سفر کے اہل ہیں اور کون نہیں، وزیر داخلہ
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے غیر قانونی امیگریش پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد میں جنوری سے پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر اے آئی پر مبنی ایپلیکیشن لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس اے آئی ایپ کے ذریعے حکام پہلے سے معلوم کر سکیں گے کہ کون سے مسافر سفر کے اہل ہیں اور کون نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب واپس بھیجے گئے افراد کے پاسپورٹس منسوخ کر دیے جائیں گے تو یہ نظام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایسے افراد کو دوبارہ ویزا جاری نہ کیا جائے۔

اجلاس کے دوران غیر قانونی تارکین وطن اور ناقص دستاویزات رکھنے والے افراد کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ای-ڈرائیونگ لائسنسز، پروٹیکٹر اسٹیمپس اور امیگریشن امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ نیشنل پولیس بیورو یکساں بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرے گا اور جعلی ویزا اور ایجنٹ مافیا کے خلاف صفر رواداری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیگر ممالک سے رابطے میں ہیں تاکہ پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طریقوں سے بیرونِ ملک سفر کرنے والے لوگ ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے جعلی دستاویزات کے ساتھ سفر کرنے کی کوشش کرنے والے مسافروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔

اجلاس کے دوران، وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز نے کہا کہ وزارت مکمل تعاون کرے گی تاکہ پروٹیکٹر اور امیگریشن سسٹمز کو بہتر بنایا جا سکے۔

Comments

Comments are closed.