25 سال بعد پنجاب میں بسنت کی واپسی
- پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 جاری، پتنگ بنانے اور فروخت کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار
پنجاب میں پتنگ بازی کی بہار لوٹ آئی، پنجاب حکومت نے پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 جاری کردیا جس کے بعد صوبے کے تاریخی اور معروف پتنگ بازی تہوار بسنت کی باضابطہ بحالی کی راہ ہموار ہوگئی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اس پیشرفت کا اعلان ایک سرکاری پوسٹ کے ذریعے ایکس پر کیا۔
25 سال بعد پنجاب میں پتنگ بازی کی بہار لوٹ رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس اعلان کی تصدیق کی اور بتایا کہ پتنگ بنانے اور فروخت کرنے کے لیے رجسٹریشن لازمی ہے، قانون کی خلاف ورزی پرکم ازکم 3 اور زیادہ سے زیادہ 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جاسکے گی۔
بسنت روایتی طور پر جنوری کے آخر یا فروری میں منایا جاتا ہے جس کا عروج عام طور پر فروری کے آغاز میں خاص طور پر لاہور میں ہوتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایکس پر شائع پوسٹ کے مطابق 18 سال سے کم عمر بچوں کو پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
آرڈیننس میں دیگر ہدایات میں شامل ہیں:
- قانون کی پہلی خلاف ورزی پر 50 ہزار، دوسری بار 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا
- پتنگیں رجسٹرڈ دکانداروں سے ہی خریدی جائیں گی، ہر رجسٹرڈ دکاندارکو ایک کیو آر کوڈ سے منسلک کیا جائے گا۔
- پتنگ پر بھی کیو آرکوڈ ہوگا جس سے پتنگ بیچنے والے کی شناخت ہوسکے گی۔






















Comments
Comments are closed.