کھیل
انگلینڈ کے سابق اسٹار کرکٹر رابن اسمتھ چل بسے
- رابن اسمتھ نے 62 ٹیسٹ میں 4236 رنز بنائے، وہ 1988ء سے 2003ء تک ہمشائر کاؤئنٹی سے منسلک رہے
انگلینڈ کے سابق اسٹار کرکٹر رابن اسمتھ 62 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے مڈل آرڈر بیٹر رابن اسمتھ نے 62 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، وہ 1992ء ورلڈ کپ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
رابن اسمتھ نے 62 ٹیسٹ میں 4236 رنز بنائے، وہ 1988ء سے 2003ء تک ہمشائر کاؤئنٹی سے منسلک رہے۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد رابن اسمتھ آسٹریلیا منتقل ہوگئے تھے۔
یکم دسمبر کو رابن کا اچانک انتقال ساؤتھ پرتھ میں ان کے اپارٹمنٹ میں ہوا۔ ان کی موت کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہے۔
رابن اسمتھ کا شمار انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹرز میں کیا جاتا تھا، وہ اپنے فیورٹ شارٹ اسکوائر کٹ کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے تھے۔





















Comments
Comments are closed.