BR100 Decreased By (-0.02%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Decreased By (-0.01%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.32%)
BOP 30.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 13.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.15%)
DFML 16.66 Increased By ▲ 0.76 (4.78%)
DGKC 192.20 Decreased By ▼ -0.25 (-0.13%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
FFL 14.71 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
GGL 19.36 Decreased By ▼ -0.20 (-1.02%)
HBL 306.89 Increased By ▲ 0.79 (0.26%)
HUBC 201.25 Decreased By ▼ -0.17 (-0.08%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.52 Increased By ▲ 0.06 (0.23%)
MLCF 93.00 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
OGDC 315.30 Decreased By ▼ -1.43 (-0.45%)
PAEL 35.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.08%)
PIBTL 14.80 Increased By ▲ 0.12 (0.82%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.75 Decreased By ▼ -2.16 (-0.95%)
PRL 93.10 Increased By ▲ 0.08 (0.09%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.78 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.88 Increased By ▲ 0.08 (1.03%)
TPLP 12.81 Decreased By ▼ -0.16 (-1.23%)
TRG 56.55 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

ایف بی آر کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • ٹی اینڈ ٹی سسٹم برقرار رہے گا، ویڈیو اینالیٹکس صرف معاون ہوگا ، ایف بی آر کی وضاحت
شائع اپ ڈیٹ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس(ٹی اینڈ ٹی) سسٹم کو ویڈیو اینالیٹکس سے تبدیل نہیں کیا جا رہا، جو مختلف شعبوں میں نصب کیا جا رہا ہے، کیونکہ ٹی اینڈ ٹی محفوظ ٹریکنگ، ڈیجیٹل آڈٹ ٹریل اور اینڈ ٹو اینڈ کمپلائنس فراہم کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بڑے حجم والے شعبوں میں اچانک ٹی اینڈ ٹی سے ویڈیو اینالیٹکس پر منتقلی سنگین پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے۔ اس لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو مزید شعبوں میں وسعت دی جانی چاہیے، جبکہ ویڈیو اینالیٹکس صرف عارضی اور معاون ٹیکنالوجی کے طور پر استعمال ہو سکتی ہے۔

متعدد اسٹیک ہولڈرز نے کہا کہ ویڈیو اینالیٹکس کو قائم شدہ نظام کے متبادل کے طور پر نہیں بلکہ ایک اضافی حفاظتی تہہ کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں ریگولیٹری نگرانی کو جدید بنانے اور شفافیت بڑھانے کی کوششوں نے ڈیجیٹل مانیٹرنگ ٹولز کے استعمال پر دوبارہ بحث کو جنم دیا ہے۔

اگرچہ ویڈیو اینالیٹکس فزیکل حرکت کی نگرانی کے لیے مفید ہے، یہ خود ٹیکس واجبات کی تصدیق، پیداوار کی مقدار کی توثیق یا مال کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ اس کے مقابلے میں ٹی اینڈ ٹی سسٹم مصنوعات کی آغاز سے مارکیٹ تک ٹمپر پروف ٹریکنگ فراہم کرتا ہے۔

شوگر انڈسٹری نے کہا کہ ٹی اینڈ ٹی پہلے ہی ایف بی آر کے ریونیو میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے، اس لیے اے آئی کیمروں کی اضافی تنصیب غیر ضروری مالی بوجھ ہوگی۔

اسٹیک ہولڈرز نے زور دیا کہ مرحلہ وار نفاذ، مؤثر ڈیٹا شیئرنگ اور اداروں کے درمیان مضبوط تعاون کے ذریعے شفافیت، کمپلائنس اور مارکیٹ اعتماد کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ کامیاب پروگرام جیسے ٹی اینڈ کو مزید شعبوں تک وسعت دی جائے اور ویڈیو اینالیٹکس کو صرف معاون سطح پر استعمال کیا جائے ، تاکہ مکمل فوائد حاصل ہوں اور نگرانی کے موجودہ نظام کی قابلیت متاثر نہ ہو۔


Comments

Comments are closed.