BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

یو اے ای ویزا حصول میں مشکلات، اماراتی سفیر کی اصلاحات پر وزیر خزانہ سے گفتگو

  • اصلاحات میں آن لائن پراسیسنگ،، پاسپورٹ اسٹیمپنگ کے بغیر ای ویزا اور نئے ویزا سینٹر کا قیام شامل ہے، سفیر
شائع اپ ڈیٹ

پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات نے ویزا پالیسی میں بڑی اصلاحات متعارف کرا دی ہیں، جن کے تحت آن لائن پراسیسنگ،، پاسپورٹ اسٹیمپنگ کے بغیر ای ویزا اور نئے ویزا سینٹر کا قیام شامل ہے، جس کے ذریعے روزانہ تقریباً 500 ویزوں کی پراسیسنگ ممکن بنائی گئی ہے۔

یہ پیش رفت متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر برائے پاکستان سالم محمد سالم البواب الزیبی اور وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کے درمیان جمعرات کو فنانس ڈویژن میں ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آئی۔ ملاقات کے آغاز میں اماراتی سفیر نے پاکستان اور یو اے ای کے عوام کے مابین گہرے تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ماہرین نے بینکاری، مالیات، دفاع اور سرکاری انتظامیہ سمیت مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اماراتی سفیر نے کہا کہ ان کی ترجیحات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا، خصوصاً اسٹریٹجک، معاشی اور ثقافتی پہلوؤں میں، ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا سہولتوں میں کی گئی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ آن لائن ویزا پراسیسنگ، پاسپورٹ پر اسٹیمپنگ کے بغیر ای ویزا اور پاکستانی حکام کے ساتھ نظام کے روابط کو بہتر بنا کر سفر کے عمل کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں قائم نئے یو اے ای ویزا سینٹر سے پراسیسنگ میں مزید تیزی آئے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ان اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری افراد اور سیاحوں کے لیے آسان نقل و حرکت دوطرفہ تجارتی روابط کو فروغ دینے کے لیے نہایت اہم ہے، خصوصاً اس وقت جب یو اے ای سرمایہ کاری، تجارتی میلوں اور ٹیکنالوجی نمائشوں کا عالمی مرکز بن چکا ہے۔

وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو مختلف شعبوں میں مسلسل تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، ترسیلات زر، سرکاری مالی معاونت اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ معاملات میں تعاون شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی پالیسی اب روایتی امدادی نظام سے ہٹ کر تجارت کے فروغ اور طویل المدتی سرمایہ کاری کے حصول پر مرکوز ہے۔

انہوں نے بندرگاہوں، ڈیجیٹل بینکاری، لاجسٹکس اور انفراسٹرکچر سمیت اہم شعبوں میں یو اے ای کی سرمایہ کاری کو سراہتے ہوئے مزید تعاون کی خواہش ظاہر کی اور آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، فن ٹیک، زراعت، معدنیات اور اعلیٰ تعلیم جیسے شعبوں میں پاکستان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔

اماراتی سفیر نے بھی دوطرفہ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای پاکستانی کاروباری اداروں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو راغب کرنے اور اماراتی سرمایہ کاروں کو پاکستان لانے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ ملاقات میں دفاعی تعاون، تربیتی تبادلوں اور تاریخی عسکری روابط پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

Comments are closed.