BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بڑھتے انخلا کو روکنے کیلئے فوری اقدامات پر زور

  • اس پالیسی کا بنیادی مقصد درآمدات پر انحصار پر مبنی موجودہ ٹیرف تحفظ کی جگہ برآمدات پر مبنی حکمت عملی اپنانا ہونا چاہیے
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی حکومت کو فوری طور پر ایک جامع سرمایہ کاری اور کاروباری تحفظ پالیسی متعارف کرانے کی ضرورت ہے جس میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے معقول ٹیکس نظام شامل ہو، تاکہ پاکستان سے ان کمپنیوں کے انخلا کو روکا جا سکے اور معیشت کو درپیش سنگین خطرات پر قابو پایا جا سکے۔ اس پالیسی کا بنیادی مقصد درآمدات پر انحصار پر مبنی موجودہ ٹیرف تحفظ کی جگہ برآمدات پر مبنی حکمت عملی اپنانا ہونا چاہیے، تاکہ بین الاقوامی کمپنیوں کو پاکستان میں طویل المدتی سرمایہ کاری کی ترغیب دی جا سکے۔

ایک سینئر سرکاری عہدیدار کے مطابق حکومت فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے غیر دوستانہ ٹیکس سمجھتے ہوئے اس پر نظرثانی پر غور کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ ٹیکس دہندگان اور مکمل طور پر دستاویزی کمپنیوں پر عائد بالواسطہ ٹیکسوں کی بھرمار ختم کی جائے گی تاکہ کاروباری میدان میں مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

ملک میں اس وقت 200 سے زائد ملٹی نیشنل کمپنیاں کام کر رہی ہیں جو ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی کا ایک تہائی سے زائد حصہ ادا کرتی ہیں، تاہم ان کی برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ وہ سالانہ 1.5 ارب ڈالر سے زائد منافع بیرون ملک منتقل کرتی ہیں۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق امتیازی ٹیکس پالیسیاں، بلند کارپوریٹ ٹیکس، منافع کی عدم واپسی، پیچیدہ ریگولیٹری نظام اور غیر یقینی پالیسیاں ان کمپنیوں کے انخلا کی بڑی وجوہات ہیں۔

دیگر عوامل میں روپے کی قدر میں کمی، مہنگائی، بلاکڈ ڈیویڈنڈز، خام مال کی درآمد میں رکاوٹیں اور اچانک پالیسی تبدیلیاں شامل ہیں جس کے نتیجے میں اعلیٰ معیار کی روزگار کے مواقع متاثر ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیوں کا ملک سے جانا پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

گزشتہ چند برسوں میں کم از کم نو بڑی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان سے نکل چکی ہیں جن میں فائزر، سانوفي ایونٹس، ایلی للی اور پی اینڈ جی شامل ہیں، جبکہ دیگر سروس سیکٹر سے وابستہ تھیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھاری ٹیکسیشن، ریفنڈ میں تاخیر اور ایف بی آر کی جانب سے ہراسانی کے باعث کئی کمپنیاں متحدہ عرب امارات منتقل ہو چکی ہیں۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( او آئی سی سی آئی) اور پاکستان بزنس کونسل نے حکومت کو سفارش کی ہے کہ مکمل طور پر دستاویزی اور تعمیل کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے ٹیکسوں میں نرمی کی جائے تاکہ ریونیو میں اضافہ ممکن ہو۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان کمپنیوں کا تدریجی انخلا محض کاروباری حکمت عملی نہیں بلکہ ایک سنجیدہ معاشی خطرہ ہے۔

کولا کولا اور نیسلے جیسی کمپنیاں سرمایہ کاری، روزگار اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا بڑا ذریعہ ہیں۔ تاہم منی بجٹس، بالواسطہ ٹیکسوں میں اضافہ اور غیر مستحکم پالیسی ماحول ان کمپنیوں کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہا ہے۔

حکومت کو چاہیے کہ ایک سادہ، کم ٹیکس والا اور مستحکم نظام نافذ کرے تاکہ ملٹی نیشنل کمپنیاں اعتماد کے ساتھ پاکستان میں اپنا کردار ادا کر سکیں اور ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہو۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.