BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
کاروبار اور معیشت

گول مال مانیٹرنگ : ایف بی آر نے اسپنرز کو ویڈیو اینالٹکس سسٹم نصب کرنے کی ہدایت دے دی

  • تنصیب کا مقصد ٹیکسٹائل سیکٹر میں غیر دستاویزی روئی کی گانٹھوں کی روک تھام یقینی بنانا ہے
شائع اپ ڈیٹ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکسٹائل اسپننگ کے شعبے سے وابستہ افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام ٹیکسٹائل اسپننگ یونٹس میں روئی کی گانٹھوں (کاٹن بیلز) کی پراسیسنگ کی نگرانی کے لیے ویڈیو اینالٹکس سسٹم نصب کریں، تاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں استعمال ہونے والی غیر دستاویزی روئی کی گانٹھوں، جنہیں گول مال کہا جاتا ہے کی روک تھام کی جا سکے۔

ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 40C(2) اور سیلز ٹیکس رولز 2006 کے چیپٹر ایکس آئی وی بے اے کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ ٹیکسٹائل اسپننگ سے وابستہ تمام رجسٹرڈ افراد فوری طور پر قواعد کے مطابق ویڈیو اینالٹکس سلوشن نصب کریں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام اسپننگ یونٹس میں کاٹن بیلز کی پراسیسنگ کی نگرانی ویڈیو سرویلنس اور ویڈیو اینالٹکس سلوشن کے ذریعے کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے پروڈکشن لائنز، بلینڈو میٹس اور آٹو پلوکر مشینوں پر پروڈکشن مانیٹرنگ آلات نصب کیے جائیں گے، جو بورڈ کے منظور شدہ وینڈرز فراہم کریں گے۔

ٹیکسٹائل اسپننگ سے وابستہ تمام رجسٹرڈ افراد کو قانونی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 دسمبر 2025 تک پروڈکشن کی الیکٹرانک نگرانی کے کامیاب نفاذ کے لیے درکار ویڈیو اینالٹکس سلوشن (ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سمیت) نصب کرنے کے انتظامات مکمل کریں۔

بروقت تنصیب کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ چیف کمشنرز فوکل پرسنز بھی نامزد کریں گے جو اسپننگ یونٹس اور ویڈیو اینالٹکس وینڈرز کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

تمام فیلڈ فارمیشنز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عمل درآمد میں تیزی لائیں اور خصوصاً ان ہائی رسک اسپنرز پر توجہ دیں جو غیر دستاویزی کاٹن بیلز استعمال کر رہے ہیں۔

ٹیکسٹائل اسپننگ سے وابستہ رجسٹرڈ افراد کی ایک غیر مکمل مگر دائرہ اختیار کے مطابق تفصیلی فہرست بھی ایف بی آر کی جانب سے جاری کر دی گئی ہے۔

Comments

Comments are closed.