کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت برقرار، چاندی سستی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4,042 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتیں مستحکم جب کہ چاندی کے نرخ میں کمی ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4,042 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے پر برقرار رہا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے پر مستحکم رہی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 107 روپے کی کمی سے 5 ہزار 222 روپے ہوگئی تھی۔

























Comments
Comments are closed.