BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

اسحاق ڈار کی یورپی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ترغیب

  • پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے کثیرالجہتی اور دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، وزیر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعرات کے روز پاکستان میں زراعت، ٹیکسٹائل، ہاؤسنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں میں موجود پرکشش سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے یورپ کی صفِ اول کی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ ان مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔

پاکستان ہاؤس میں یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے کثیرالجہتی اور دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور اسے امن، استحکام، تعمیرِ نو اور ترقی کے لیے ایک اہم ستون سمجھتا ہے۔

سینیٹر اسحاق ڈار برسلز کے دورے پر ہیں جہاں وہ انڈو پیسیفک وزارتی فورم میں شرکت اور اپنے ہم منصب کاجا کالس کے ساتھ ساتویں پاکستان-یورپی یونین اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

عشائیے میں یورپی پارلیمنٹ کے اہم اراکین نے شرکت کی، جن میں جنوبی ایشیا روابط کمیٹی کے چیئرمین، خارجہ امور کمیٹی کے وائس چیئرمین، بین الاقوامی تجارت کمیٹی، سلامتی و دفاع کمیٹی اور خارجہ امور کمیٹی کے کوآرڈینیٹرز کے علاوہ دیگر نمایاں یورپی پارلیمنٹرینز شامل تھے۔

اس موقع پر سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر رائمونڈاس کاروبلس اور یورپی یونین، بیلجیم و لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی بھی موجود تھے۔

نائب وزیراعظم نے پاکستان-یورپی یونین شراکت داری کو علاقائی امن اور استحکام کی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس شراکت کو معاشی، سیاسی، تجارتی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہونے کے ناطے، جہاں 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مواقع فراہم کر رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جی ایس پی پلس نظام نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے حجم میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.