BR100 Decreased By (-0.09%)
BR30 Decreased By (-0.18%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Increased By (0%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.27 (-1%)
BOP 33.45 Decreased By ▼ -0.23 (-0.68%)
CNERGY 10.55 Increased By ▲ 0.74 (7.54%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.52 (-2.81%)
DGKC 208.99 Increased By ▲ 1.12 (0.54%)
FABL 98.58 Decreased By ▼ -0.32 (-0.32%)
FCCL 53.60 Increased By ▲ 0.08 (0.15%)
FFL 16.39 Decreased By ▼ -0.29 (-1.74%)
GGL 23.88 Increased By ▲ 0.31 (1.32%)
HBL 302.01 Decreased By ▼ -2.38 (-0.78%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 1.04 (0.48%)
HUMNL 10.50 Decreased By ▼ -0.16 (-1.5%)
KEL 7.23 Decreased By ▼ -0.12 (-1.63%)
LOTCHEM 29.45 Increased By ▲ 0.34 (1.17%)
MLCF 96.15 Increased By ▲ 0.65 (0.68%)
OGDC 317.73 Decreased By ▼ -0.21 (-0.07%)
PAEL 41.76 Decreased By ▼ -0.07 (-0.17%)
PIBTL 16.69 Increased By ▲ 0.19 (1.15%)
PIOC 294.34 Increased By ▲ 14.33 (5.12%)
PPL 219.27 Decreased By ▼ -0.47 (-0.21%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.00 Decreased By ▼ -1.49 (-1.39%)
SSGC 28.92 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.25 Increased By ▲ 0.15 (1.24%)
TRG 60.26 Increased By ▲ 0.23 (0.38%)
UNITY 9.99 Decreased By ▼ -0.12 (-1.19%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

دی آرگینک میٹ کمپنی کو کارفور قطر کو براہِ راست برآمدات کی منظوری مل گئی

  • کمپنی نے جی سی سی کی ہائی ویلیو ریٹیل مارکیٹس میں اپنی موجودگی مزید مستحکم کرلی ہے
شائع اپ ڈیٹ

دی آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ (ٹی او ایم سی ایل) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اسے کارفور قطر کو براہِ راست برآمدات کی منظوری مل گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس میں لسٹڈ کمپنی نے بتایا کہ یہ منظوری اس کے علاقائی توسیعی منصوبے میں ایک اور اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

نوٹس کے مطابق کارفور یو اے ای کے برآمدی معیار پر پورا اترنے کے بعد اب ٹی او ایم سی ایل نے کارفور قطر کے لیے بھی براہِ راست سپلائی کی منظوری حاصل کرلی ہے جس کے ساتھ ہی کمپنی خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے اندر اپنی دوسری منظور شدہ برآمدی منزل تک پہنچ گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ منظوری اس وقت ملی ہے جب ٹی او ایم سی ایل نے کارفور کے تمام درکار معیارات اور کمپلائنس پروٹوکول جن میں سسٹمز، فوڈ سیفٹی، حفظانِ صحت اور آپریشنل کنٹرولز شامل ہیں سخت جانچ کے بعد کامیابی سے پورے کرلیے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ اس پیشرفت کے بعد ٹی او ایم سی ایل نے جی سی سی کی ہائی ویلیو ریٹیل مارکیٹس میں اپنی موجودگی مزید مستحکم کرلی ہے اور بطور قابلِ اعتماد حلال گوشت فراہم کنندہ خطے میں اپنی ساکھ مضبوط بنائی ہے۔

کمپنی نے تصدیق کی کہ کارفور قطر کے لیے پہلی کھیپ روانہ کردی گئی ہے جس کے ساتھ ہی نئی منظوری کے تحت باقاعدہ برآمدات کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ یہ پیش رفت ٹی او ایم سی ایل کی طویل المدتی حکمتِ عملی کے مطابق ہے جس کا مقصد برآمدی حجم میں اضافہ، پریمیم مصنوعات کی بین الاقوامی ریٹیل نیٹ ورکس میں مؤثر موجودگی اور برانڈ کی عالمی سطح پر زیادہ مضبوط شناخت ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ کمپنی عالمی معیار کی کوالٹی کو برقرار رکھنے اور پاکستان کی جانب سے سند شدہ حلال گوشت کی برآمدات میں بھروسہ بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر میں ٹی او ایم سی ایل نے چین کو پکا ہوا اور ہیٹ ٹریٹڈ فروزن بون لیس بیف برآمد کرنے کے 7.5 ملین ڈالر مالیت کے کنفرم آرڈرز بھی حاصل کیے تھے۔

Comments

Comments are closed.