کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی بڑی کمی
- تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار 562، دس گرام3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 50 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4042 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5 ہزار روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 286 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونا 7900 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے کا ہوگیا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 93 روپے کی کمی سے 5329 روپے ہوگئی۔

























Comments
Comments are closed.