کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ
- تولہ سونا4 لاکھ 30 ہزار 662، دس گرام 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹ میں ہفتے کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 91 ڈالر کی کمی سے 4,083 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 9 ہزار 100 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 799 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 39 ہزار 762 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 209 روپے کی کمی سے 5313 روپے ہوگئی۔






















Comments
Comments are closed.