BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

میپل لیف کا پایونیر سیمنٹ میں اکثریتی حصص خریدنے کا ارادہ

  • مڈل ایسٹ وژن ہولڈنگز لمیٹڈ اس وقت پایونیر میں 47 فیصد اکثریتی حصص رکھتی ہے
شائع November 14, 2025 اپ ڈیٹ November 14, 2025 10:56am

میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ (ایم ایل سی ایف) نے پایونیر سیمنٹ لمیٹڈ (پی آئی او سی) میں اکثریتی حصص کے حصول کے لیے پیش رفت کرتے ہوئے کم از کم 58.03 فیصد شیئرز خریدنے کی نیت کا اظہار پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمع کرا دیا ہے۔

پایونیر سیمنٹ نے جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج کو دیے گئے اپنے نوٹس میں کہا کہ ’نیکسٹ کیپیٹل لمیٹڈ نے 13 نومبر 2025 کے اپنے خط کے ذریعے، جسے پی ایس ایکس کو ظاہر کیا گیا تھا، اعلان کیا کہ اس نے میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ (حاصل کنندہ) کی جانب سے، پایونیر سیمنٹ لمیٹڈ کے کم از کم 58.03 فیصد حصص اور کنٹرول حاصل کرنے کے ارادے کا عوامی اعلان جمع کرایا ہے۔

ایم ایل سی ایف نے جمعرات کو بتایا تھا کہ وہ پی آئی او سی کے شیئرز خریدنے پر غور کر رہی ہے تاہم اُس وقت کمپنی نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ کتنے شیئرز خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

جے ایس گلوبل نے ایک نوٹ میں کہا کہ مڈل ایسٹ وژن ہولڈنگز لمیٹڈ اس وقت پایونیر سیمنٹ (پی آئی او سی) میں 47 فیصد اکثریتی حصص رکھتی ہے۔

نوٹ میں مزید کہا گیا کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کوہ نور میپل لیف گروپ پہلے ہی ہدف کے 18.46 فیصد حصص کا مالک ہے، جس میں ایم ایل سی ایف کے 7.6 فیصد اور میپل لیف کیپٹل لمیٹڈ (ایم ایل سی ایل) کے 10.8 فیصد حصص شامل ہیں۔

میپل لیف سیمنٹ فیکٹری کو 1960 میں پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ کمپنی سیمنٹ کی تیاری اور فروخت کے کاروبار میں سرگرم ہے اور مقامی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ افغانستان، مشرق وسطیٰ اور دیگر افریقی ممالک کو بھی برآمدات کرتی ہے۔ کمپنی کی ہولڈنگ کمپنی کوہ نور ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ ہے۔

دریں اثنا پایونیر سیمنٹ لمیٹڈ کو 1986 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا۔ کمپنی کے پلانٹس پنجاب میں واقع ہیں اور اس کے پاس تین پروڈکشن لائنز ہیں جہاں یہ سیمنٹ تیار اور فروخت کرتی ہے۔ کمپنی نے اپنی پیداوار کا آغاز روزانہ 2,000 ٹن کی صلاحیت کے ساتھ کیا تھا۔ علاوہ ازیں، کمپنی نے 12 میگاواٹ ویسٹ ہیٹ ریکوری پاور پلانٹ اور 24 میگاواٹ کوئلے کا پاور پلانٹ میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔

Comments

Comments are closed.