BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

27ویں آئینی ترمیم ، شہباز شریف کی وزیراعظم کو استثنیٰ دینے کی مجوزہ ترمیم واپس لینے کی ہدایت

  • منتخب وزیراعظم کو عدالت اور عوام دونوں کے سامنے جواب دہ رہنا چاہیے
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چند سینیٹرز کی جانب سے وزیراعظم کو استثنیٰ دینے سے متعلق مجوزہ آئینی ترمیمی تجویز فوراً واپس لی جائے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اصولی طور پر ایک منتخب وزیراعظم کو عدالتِ قانون اور عوام دونوں کے سامنے مکمل طور پر جواب دہ رہنا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ آذربائیجان سے واپسی پر انہیں علم ہوا کہ مسلم لیگ (ن) کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے لیے استثنیٰ سے متعلق ایک ترمیمی تجویز جمع کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کی نیک نیتی کو تسلیم کرتا ہوں، تاہم یہ تجویز کابینہ کے منظور شدہ مسودے کا حصہ نہیں تھی۔ میں نے ہدایت دی ہے کہ اسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔

گزشتہ روز ایوانِ بالا (سینیٹ) میں حکومتی اراکین کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ بل پیش کیا گیا تھا، جس میں مسلح افواج کے اعلیٰ عہدوں کو آئینی تحفظ دینے، وفاقی آئینی عدالت کے قیام، ہائی کورٹ کے ججوں کے تبادلوں اور دیگر اہم آئینی دفعات میں ترامیم شامل تھیں۔

تاہم یہ مجوزہ آئینی ترمیم پیش کیے جانے کے فوراً بعد اپوزیشن کی جانب سے یکسر مسترد کر دی گئی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے یہ بل سینیٹ اجلاس میں پیش کیا، جس کی صدارت چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کی۔

اعظم نذیر تارڑ کے مطابق اس قانون سازی کے مسودے میں 49 شقیں شامل ہیں جو پانچ مختلف موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں، جن میں تین بنیادی اور دو ضمنی امور شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.