عالمی و مقامی مارکیٹ میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 4001 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 22 ہزار 462 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 514 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 62 ہزار 193 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 32 روپے پر مستحکم رہا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 18 روپے کی کمی سے 5094 روپے ہوگئی۔






















Comments
Comments are closed.