کھیل
پی ایس ایل اسٹیک ہولڈرز کا 2026 کے ایڈیشن پر غور
- کھلاڑیوں کے حصول کے نئے طریقۂ کار، آئندہ سیزن کے لیے لیگ کے متوقع فارمیٹ پر بھی بریفنگ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اسٹیک ہولڈرز نے پی ایس ایل 11 کے انعقاد کے لیے 2026 کی ممکنہ ونڈو کے حوالے سے ورچوئل اجلاس میں تفصیلی مشاورت کی۔
اجلاس میں تمام فرنچائزز کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ پی سی بی اور پی ایس ایل کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے فرنچائزز کی موجودہ ویلیوایشن کے عمل پر پیش رفت سے آگاہ کیا، جبکہ کھلاڑیوں کے حصول کے نئے طریقۂ کار اور آئندہ سیزن کے لیے لیگ کے متوقع فارمیٹ پر بھی بریفنگ دی۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق کرکٹ سے متعلق تکنیکی اور آپریشنل امور پر مزید مشاورت کے لیے فالو اپ اجلاس اسی ہفتے کے آخر میں منعقد کیے جائیں گے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

























Comments
Comments are closed.