BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

میکسیکو کے شمال مغربی شہر ہرموسیلو میں ہفتے کے روز جشن کے موقع پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جب ایک ڈسکاؤنٹ اسٹور میں لگنے والی آگ نے کم از کم 23 افراد کی جان لے لی اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب ملک بھر میں ڈے آف دی ڈیڈ کی رنگا رنگ تقریبات جاری تھیں جن میں لوگ اپنے مرحوم عزیزوں کو یاد کرتے ہیں۔

ریاست سونورا کے گورنر الفونسو دورازو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شفاف اور جامع تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، انہوں نے تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

ریاست کے اٹارنی جنرل گستاوو سالاس کے مطابق، زیادہ تر اموات زہریلی گیسوں کے دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے خصوصی امدادی ٹیمیں روانہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

سونورا کی ریڈ کراس کے مطابق، اس کے 40 اہلکار اور 10 ایمبولینسیں ریسکیو کارروائی میں شریک رہیں اور چھ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اگرچہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم حکام کے مطابق اس کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی۔ بعض مقامی میڈیا اداروں نے ابتدائی اطلاعات میں بتایا کہ ممکنہ طور پر آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی۔ شہر کے فائر بریگیڈ کے سربراہ نے کہا کہ یہ بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا دھماکہ ہوا تھا یا نہیں۔ شہر کے حکام نے واضح کیا کہ والڈوز ڈسکاؤنٹ اسٹور کسی حملے کا نشانہ نہیں تھا۔

Comments

Comments are closed.