BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ٹوکیو میں جاپان کی پہلی خاتون وزیر اعظم سناے تاکایچی کی بھرپور تعریف کی، جنہوں نے دفاعی اخراجات میں نمایاں اضافہ اور تجارت و اہم معدنیات کے معاہدوں پر دستخط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

سنائے تاکایچی نے اعلان کیا کہ وہ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کریں گی۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق سناے تاکایچی نے امریکہ کے ساتھ 550 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدے کے تحت شپ بلڈنگ، سویا بین، قدرتی گیس اور امریکی پک اپ ٹرکوں کی خریداری میں اضافہ کرنے کا وعدہ کیا۔

سناے تاکایچی نے چین کی بڑھتی جارحیت کے پیش نظر دفاعی بجٹ کو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 2 فیصد تک بڑھانے کے منصوبے کو تیز کرنے کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے ملاقات کے دوران کہا کہ یہ ایک مضبوط مصافحہ ہے، اور مجھے یقین ہے کہ آپ جاپان کی عظیم وزیر اعظم ثابت ہوں گی۔سناے تاکایچی نے ٹرمپ کو شنزو آبے کا گولف پٹر، جاپانی کھلاڑی ہیدی کی ماتسویاما کے دستخط شدہ گولف بیگ اور سونے کی پتی سے مزین گیند تحفے میں دی۔

دونوں رہنماؤں نے اہم معدنیات اور نایاب دھاتوں کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے، جس کا مقصد چین پر انحصار کم کرنا اور بیٹریوں، میگنیٹس اور دفاعی آلات کے لیے ضروری مواد کی مشترکہ پیداوار اور ذخیرہ بڑھانا ہے۔ ٹرمپ نے جاپان کی امریکی دفاعی سازوسامان کی خریداری کی تعریف کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی سمت اہم قدم قرار دیا۔

ٹرمپ اور تاکایچی بعد ازاں یوکوسوکا میں امریکی بحری اڈے کا دورہ کریں گے، جو طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن کا مرکز ہے۔ اس کے بعد ٹرمپ جنوبی کوریا روانہ ہوں گے، جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں تجارتی جنگ کے خاتمے پر بات چیت کریں گے۔

Comments

Comments are closed.