BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

شمالی کوریا نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ اس نے ایک جدید ترین ہتھیار کے نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس میں ہائپرسونک میزائل شامل ہیں۔ اس تجربے کا مقصد پیانگ یانگ کے دشمنوں کے خلاف اپنے دفاعی نظام کو مضبوط بنانا بتایا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق یہ لانچ بدھ کے روز ریکارڈ کی گئی اور یہ کئی ماہ بعد شمالی کوریا کی جانب سے اس نوعیت کا پہلا تجربہ ہے۔ یہ تجربہ اس وقت ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دنیا کے کئی رہنما آئندہ ہفتے جنوبی کوریا میں ہونے والے ایک بڑے علاقائی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے والے ہیں۔

شمالی کوریا کے اعلیٰ فوجی عہدیدار پاک جونگ چون نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کو بتایا کہ یہ جدید ترین ہتھیار کا نظام ہمارے خود دفاعی تکنیکی صلاحیتوں میں مسلسل پیش رفت کا واضح ثبوت ہے۔

کے سی این اے کے مطابق اس تجربے کا مقصد ممکنہ دشمنوں کے خلاف اسٹریٹجک ڈیٹرنس کی پائیداری اور مؤثریت میں اضافہ تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اس تجربے میں شرکت نہیں کی۔

ریاستی میڈیا نے بتایا کہ دو ہائپرسونک میزائل دارالحکومت پیانگ یانگ کے جنوب سے داغے گئے، جنہوں نے ملک کے شمال مشرق میں اپنے مقررہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

تصاویر میں دکھایا گیا کہ میزائل فضا میں بلند ہوا، پھر ہدف پر جا کر دھماکے کے ساتھ مٹی اور دھوئیں کے بادلوں میں تبدیل ہوگیا۔

ہائپرسونک میزائل آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے سفر کرتے ہیں اور دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس کے باعث انہیں ٹریک کرنا یا روکنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

Comments

Comments are closed.