BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ماری انرجیز نے پاکستان پیٹرولیم، ٹی پی او سی اور او جی ڈی سی کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرلی

  • ماری انرجیز پی پی ایل سے ایسٹرن آف شور انڈس-سی بلاک میں 20 فیصد ورکنگ انٹرسٹ حاصل کرنے پر متفق
شائع اپ ڈیٹ

ماری انرجیز نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) سے ایسٹرن آف شور انڈس-سی بلاک میں 20 فیصد ورکنگ انٹرسٹ حاصل کرنے پر متفق ہو گئی ہے، جس میں ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی (ٹی پی او سی )، جو ترکیہ کی قومی تیل کمپنی ترکیہ پیٹرولری انونیم اورٹاکلیگی (TPAO) کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) بھی شامل ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق یہ شراکت داری پاکستان اور ترکیہ کی حکومتوں کے اعلیٰ سطح رابطوں کا نتیجہ ہے جس کا مقصد توانائی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو گہرا کرنا اور پاکستان کے کم دریافت شدہ آف شور بیسنز میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ لین دین کی تکمیل اور تمام مطلوبہ منظوریوں کے بعد، متوقع شراکت داری کے حصص یوں ہوں گے: ٹی پی او سی (آپریٹر) 25فیصد ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ 35فیصد، ماری انرجیز 20 فیصد اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی 20 فیصد۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ٹی پی او سی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور او جی ڈی سی کے ساتھ یہ تعاون پاکستان کی آف شور ہائیڈروکاربن صلاحیت کو اجاگر کرنے اور توانائی شعبے میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے مضبوط بنیاد قائم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

مالی لحاظ سے ماری انرجیز نے مالی سال 2025 میں 65.4 ارب روپے منافع بعد از ٹیکس ریکارڈ کیا جو مالی سال 2024 کے 77.3 ارب روپے کے مقابلے میں کم ہے۔

Comments

Comments are closed.