BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

پاکستان کویت بزنس ایکسپو 11 سے 13 دسمبر تک کویت میں منعقد ہوگی جس کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینا اور پاکستان و کویت کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چاررکنی کویتی وفد کے سربراہ محمد سلیم نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔

اس موقع پر صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل ،سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ ، نائب صدر خرم لودھی، وفد کے اراکین محمد سراج، ندیم وِرک، سلوسٹر سیم، تنویر احمد شیخ، سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز محمد نواز، ملک محمد خالد، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران فردوس نثار، کرامت علی اعوان اورسید سلمان علی بھی موجود تھے۔

وفد کے سربراہ محمد سلیم نے کہا کہ وہ کویت میں پاکستانی مصنوعات کے لیے ایک مضبوط مارکیٹ قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کویت پاکستان بزنس ایکسپو 2025 پاکستانی تاجروں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش اور خلیجی مارکیٹ میں قدم مضبوط کرنے کا سنہری موقع ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تاجروں کو باہمی تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے چاہئیں۔

صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے پاکستان اور کویت کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو فروغ دینے کے لیے وفد کی کوششوں کو سراہا۔ پاکستان کے پاس کویت کو فارماسیوٹیکل، سرجیکل انسٹرومنٹس، کھیلوں کا سامان، آٹو پارٹس، تعمیراتی مواد اور آئی ٹی سروسزجیسے شعبوں میں برآمدات بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کویت پاکستان بزنس ایکسپو 2025 کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم پاکستانی سرمایہ کاروں، صنعتکاروں اور تاجروں کے لیے کویتی و خلیجی ہم منصبوں کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.