اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے حتمی مسودے پر مصر میں تمام فریقین نے دستخط کر دیے ہیں۔
اسرائیلی حکومت کی ترجمان شوش بیدروسیان کے مطابق تمام یرغمالیوں اور جاں بحق افراد کی باقیات کو 72 گھنٹوں کے اندر حوالے کر دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ جنگ بندی 24 گھنٹوں کے اندر نافذ ہو جائے گی، جس کی منظوری جمعرات کو ہونے والے سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں متوقع ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی افواج (آئی ڈی ایف) پیلی لائن تک دوبارہ تعینات ہوں گی اور 72 گھنٹوں کے دوران تمام یرغمالیوں کی واپسی مکمل کر لی جائے گی۔

























Comments
Comments are closed.