BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

پاکستان میں جمعرات کو سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں ریکارڈ اضافے کے تناظر میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے ہوگئی تھی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کی جانب سے جاری کردہ نرخوں میں بتایا گیا ہے کہ 10 گرام سونا بھی 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے میں فروخت ہوا۔

بدھ کے روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 8,400 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے تک جا پہنچا تھا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 4,039 ڈالر (20 ڈالر پریمیم سمیت) پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں 82 روپے فی تولہ اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 5,066 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی۔

عالمی سطح پر جمعرات کے روز سونا اپنی ریکارڈ بلندی سے کچھ نیچے آیا کیونکہ سرمایہ کاروں نے بدھ کو 4,000 ڈالر فی اونس کی تاریخی سطح عبور ہونے کے بعد منافع حاصل کرنے کے لیے فروخت کی۔ یہ تیزی بنیادی طور پر عالمی معاشی اور جغرافیائی غیر یقینی حالات اور اس سال مزید امریکی شرحِ سود میں کمی کی توقعات سے منسلک تھی۔

جمعرات کی صبح عالمی وقت کے مطابق 6 بج کر42 منٹ تک اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 4,029.86 ڈالر فی اونس رہی، جب کہ بدھ کو یہ 4,059.05 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔

اسی دوران دسمبر ڈلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 4,047.80 ڈالر پر بند ہوئے۔

Comments

Comments are closed.