تھائی لینڈ میں شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی۔ حکام کے مطابق سیلاب سے تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، تاہم امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔
تھائی لینڈ کے انیس صوبے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں دارالحکومت بینکاک کے شمال میں واقع اتتاردیت اور ایوتھایا سب سے زیادہ متاثرہ علاقے بتائے گئے ہیں۔
آفات سے نمٹنے والے محکمے کے مطابق ہنگامی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں خوراک اور ضروری سامان تقسیم کر رہی ہیں، جب کہ مسلسل بارشوں کے باعث دریاؤں کے پانی کی سطح پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون کے موسم میں ہونے والی مسلسل بارشوں کے باعث ملک کے دیگر حصوں میں بھی مزید سیلابی خطرہ موجود ہے۔




















Comments
Comments are closed.