لاہور میں پاک ویلز آٹو شو 2025 کا رنگا رنگ آغاز ہوا جس میں ملک بھر سے کاروں کے ہزاروں شائقین موجود تھے۔ ایونٹ میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور جدید ماڈلز کی گاڑیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ایونٹ کے روحِ رواں سنیل منج کی جانب سے الیکٹرک اور پٹرول گاڑیوں کی شاندار نمائش کی گئی،جن میں لیمبورگینی، پورش 911، آڈی ای ٹرون، اور نسان جی آر سمیت دیگر عالمی معیار کی گاڑیاں شامل تھیں۔
آٹو شو میں فیملیز، نوجوانوں اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس سے لاہور ایک بار پھر پاکستانی کار کلچر کا حقیقی مرکز بن گیا۔
اس موقع پر فیصل کھوکھر نے کہا کہ لاہور آٹو شو پاکستانی کار کلچر کا حقیقی مظہر ہے ۔ پاکستانی پروڈکٹس بھی کسی سے کم نہیں ، ہر گاڑی اپنی کہانی خود بیان کر رہی ہے ۔
انہوں نے پاک ویلز انتظامیہ کو شاندار ایونٹ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس سے نوجوانوں کو مثبت تفریح ،ٹیکنالوجی اور ایجادات کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے ۔
بلال اکبر نے کہا ایسے ایونٹس کوجاری رہنا چاہیے ۔ نوجوانوں کیلئے بہت جلد آفیشل ٹریک ریس کا انتظام بھی کیا جائے گا ، تاکہ وہ محفوظ ماحول میں اپنی صلاحیتیں دکھا سکیں۔
ایونٹ کے منتظم سنیل منج نے کہا اس آٹو شو کا مقصد پاکستان میں مثبت آٹوموٹیو کلچر کو فروغ دینا ہے۔






















Comments
Comments are closed.