BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے مشرقی پہاڑی علاقے دارجلنگ میں مسلسل بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ پڑوسی ملک نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جا پہنچی ہے۔

حکام کے مطابق، بارشوں نے گھروں، سڑکوں اور پلوں کو بہا دیا، جب کہ کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ پیر کے روز امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، تاہم حکام نے خبردار کیا ہے کہ دور دراز علاقوں سے مزید تفصیلات آنے پر ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

ریاست کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بیان میں بتایا کہ دو آہنی پل منہدم ہو چکے ہیں، متعدد سڑکیں بہہ گئیں یا ٹوٹ گئیں، اور بڑے رقبے پر زمین زیرِ آب آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارجلنگ، کالیمپونگ، جالپائی گوڑی اور علی پور دوار کے اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں۔

بھاری بارشوں کے نتیجے میں بالاسن دریا پر واقع پل ٹوٹنے سے سیلی گڑی اور میریک کے درمیان شاہراہ کا رابطہ منقطع ہو گیا، جب کہ کئی سڑکوں پر مٹی اور ملبہ جمع ہونے سے امدادی ٹیموں کی رسائی مشکل ہو گئی ہے۔

دارجلنگ، جو اپنی چائے کی پیداوار اور پہاڑی مناظر کے لیے مشہور ہے، میں سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔ ممتا بنرجی نے ان سے اپیل کی ہے کہ جب تک محفوظ انخلا ممکن نہ ہو، اپنی جگہ پر ہی رہیں۔

دوسری جانب، نیپال کے مشرقی ضلع ایلام میں مختلف مقامات پر زمین کھسکنے کے 37 واقعات میں متعدد گھر تباہ ہو گئے، جب کہ امدادی اہلکار ملبہ ہٹا کر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

Comments

Comments are closed.