BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

نیپال میں طوفانی بارشوں ، لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی ، 47 افراد ہلاک ، سڑکیں بند

نیپال میں گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈز، سیلاب نے تباہی مچادی ۔ حکام کے مطابق اتوار...
شائع اپ ڈیٹ

نیپال میں گزشتہ چند روز سے جاری موسلادھار برسات کے باعث لینڈ سلائیڈز، سیلاب نے تباہی مچادی ۔ حکام کے مطابق اتوار کو اس صورتحال کے نتیجے میں سڑکیں بند ہو گئیں، پل بہہ گئے اور کم از کم 47 افراد ہلاک ہو گئے۔

مسلح پولیس فورس کے ترجمان کالی داس دھوبوجی کے مطابق مشرقی ضلع ایلام میں جو بھارت کی سرحد سے متصل ہے، میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈز سے 35 افراد ہلاک ہوئے۔ جنوبی نیپال میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جان سے گئے جبکہ مشرقی ضلع اُدایا پور میں 9 افراد کو سیلاب بہا کر لے گیا۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے (این ڈی آر آر ایم اے ) کی ترجمان شانتی مہات کے مطابق شدید بارشوں نے متعدد سڑکیں اور پل تباہ کر دیے، جس کے باعث سینکڑوں مسافر مختلف مقامات پر پھنس گئے ہیں۔ دارالحکومت کھٹمنڈو کی طرف جانے والی کئی شاہراہیں بند ہو چکی ہیں۔

کھٹمنڈو ایئرپورٹ کے ترجمان رنجی شیرپا کے مطابق اندرون ملک پروازیں شدید متاثر ہوئیں تاہم بین الاقوامی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

جنوب مشرقی نیپال میں کوشی دریا خطرناک حد سے اوپر بہہ رہا ہے۔ سنساری کے ضلعی گورنر دھرمیندر کمار مشرا نے بتایا کہ دریا میں پانی کا بہاؤ معمول سے دگنا ہے اور تمام 56 سلویس گیٹ کھول دیے گئے ہیں۔ بھاری گاڑیوں پر پل استعمال کرنے پر پابندی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

کٹھمنڈو شہر میں دریا سڑکوں پر اُمڈ آئے ہیں اور سڑک کے ذریعے دارالحکومت کا باقی ملک سے رابطہ کٹ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے اور حکام متاثرہ افراد کی مدد کے لیے احتیاطی اقدامات کر رہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.