BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اعلان کیا کہ ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 دن کی توسیع کردی گئی ہے، اور اب نئی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل یہ مدت 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونا تھی۔

ایف بی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 214 اے کے تحت کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ تاریخ میں توسیع مختلف تجارتی تنظیموں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور عوام کی درخواستوں کے جواب میں دی گئی ہے۔

اس سے قبل ٹیکس وصولی کے ادارے نے کسی بھی قسم کی توسیع کی خبروں کو یکسر مسترد کر دیا تھا اور واضح کیا تھا کہ 30 ستمبر ہی گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ ہے۔

سوموار کو جاری کردہ ایک بیان میں ایف بی آر نے کہا تھا کہ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں کا نوٹس لیا گیا ہے جن میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی جائے گی۔

بیان کے مطابق ایف بی آر واضح کرتا ہے کہ یہ خبریں غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں کیونکہ ٹیکس سال 2025 کے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی گئی۔

ایف بی آر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ زیادہ تر ٹیکس دہندگان ایسے علاقوں میں مقیم ہیں جو حالیہ سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے اور انہیں اپنے قومی فریضے یعنی گوشوارے جمع کرانے کے لیے کافی وقت میسر رہا ہے۔

مزید کہا گیا کہ اس کی آئرس سسٹم کے سست روی اختیار کرنے کی رپورٹس بھی بے بنیاد ہیں۔ ایف بی آر کا آئی رس پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال ہے، باآسانی کام کر رہا ہے اور ٹیکس دہندگان نئے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے ذریعے اپنے گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں۔

ایف بی آر نے یہ انتباہ بھی کیا کہ آخری تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں ٹیکس دہندگان کو لیٹ فائلر کا درجہ دیا جائے گا اور قانون کے تحت جرمانے بھی عائد ہوں گے۔

Comments

Comments are closed.