BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.02 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 27.17 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
BOP 36.46 Increased By ▲ 0.46 (1.28%)
CNERGY 11.94 Increased By ▲ 0.69 (6.13%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 218.03 Decreased By ▼ -2.16 (-0.98%)
FABL 100.40 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 57.36 Increased By ▲ 0.48 (0.84%)
FFL 16.58 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
GGL 24.62 Increased By ▲ 0.72 (3.01%)
HBL 324.62 Decreased By ▼ -0.98 (-0.3%)
HUBC 225.64 Increased By ▲ 2.06 (0.92%)
HUMNL 10.79 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.35%)
LOTCHEM 27.14 Decreased By ▼ -0.06 (-0.22%)
MLCF 102.07 Decreased By ▼ -1.02 (-0.99%)
OGDC 319.19 Increased By ▲ 0.70 (0.22%)
PAEL 43.88 Decreased By ▼ -0.50 (-1.13%)
PIBTL 16.84 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
PIOC 274.84 Decreased By ▼ -1.02 (-0.37%)
PPL 221.55 Decreased By ▼ -0.93 (-0.42%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 103.79 Decreased By ▼ -1.12 (-1.07%)
SSGC 27.28 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
TELE 8.62 Decreased By ▼ -0.19 (-2.16%)
TPLP 14.98 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 63.29 Increased By ▲ 0.92 (1.48%)
UNITY 11.51 Decreased By ▼ -0.39 (-3.28%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار اتارچڑھاؤ کا شکار رہا تاہم دن کے اختتام پر 100 انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔

مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون سے ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس ریکارڈ بلند ترین سطح 166,522.61 پوائنٹس پر جاپہنچا۔ بعدازاں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں ایک موقع پر 100 انڈیکس 164,155.32 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 146.75 پوائنٹس یا 0.09 فیصد کے اضافے سے 165,640.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے منگل کو قومی فنانس کمیشن (این ایف سی) کے عمل کو مؤثر بنانے میں پیشرفت کا مطالبہ کیا ہے جو وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے طریقہ کار میں ایک بنیادی رکاوٹ سمجھا جاتا ہے۔

وزارتِ خزانہ اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت کے تحت تکنیکی مذاکرات جاری رہے جو 7 ارب ڈالر کے پروگرام کے دوسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے پہلے جائزے کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 1,645.90 پوائنٹس یا 1 فیصد اضافے سے پہلی بار 165,493.59 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر وال اسٹریٹ فیوچرز میں کمی دیکھی گئی، سونے کی قیمت نے نئی بلند ترین سطح چھولی جبکہ بدھ کو ایشیائی حصص میں اُتار چڑھاؤ دیکھا گیا، کیونکہ امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کی ڈیڈلائن گزر گئی جس کے باعث اہم روزگار سے متعلق اعدادوشمار کے اجرا میں تاخیر اور شرحِ سود کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے کی توقع ہے۔

Comments

Comments are closed.