BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل تیز کرنے کے لیے تیار ہیں ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کے حالات جیسے ہی بہتر ہوں گے اور سلامتی کی ضمانت میسر آجائے گی وہ امدادی سامان کی...
شائع اپ ڈیٹ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کے حالات جیسے ہی بہتر ہوں گے اور سلامتی کی ضمانت میسر آجائے گی وہ امدادی سامان کی سپلائی بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینی علاقے کے لیے نئے امن منصوبے کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔

گزشتہ ماہ اقوام متحدہ نے غزہ میں قحط کی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اسرائیل نے امدادی ترسیل میں منظم رکاوٹ ڈالی ہے۔

ٹرمپ کا 20 نکاتی منصوبہ، جو پیر کو پیش کیا گیا، کہتا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر مکمل امداد بھیجی جائے گی اور یہ ترسیل اقوام متحدہ، اس کی ایجنسیوں اور ریڈ کریسنٹ کے ذریعے بغیر مداخلت کے بھیجی جائے گی۔ قطر نے بھی اعلان کیا ہے کہ حماس اور ترکیہ کے ساتھ اس منصوبے پر منگل کو اجلاس ہوگا۔

یو این اوچا کے ترجمان جینس لارکے نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ منصوبے کی تیاری میں شامل نہیں تھی، تاہم ادارہ ہمیشہ تیار ہے۔ ان کے مطابق مختلف ایجنسیوں کے پاس امداد موجود ہے جو عطیہ دہندگان پہلے ہی فراہم کر چکے ہیں۔ جیسے ہی موقع ملا، یہ غزہ کے عوام تک پہنچا دی جائے گی۔

لارکے نے کہا کہ یو این کا عملہ ہمیشہ کی طرح ان لوگوں تک امداد پہنچانے کی کوشش کرے گا جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی ترجمان الیسندرا ویلوچی نے کہا کہ یو این ہر قسم کی ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے اور انسانی امداد کی فراہمی سمیت امن منصوبوں کی مکمل حمایت کے لیے تیار ہے ۔

Comments

Comments are closed.