BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق چین سے دو امدادی پروازیں اتوار کو نور خان ایئر بیس راولپنڈی پہنچی ہیں،جن میں سیلاب متاثرین کے لیے 300 خیمے اور 9,000 کمبل شامل تھے۔

اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام مشکل کی گھڑی میں چین کی پاکستان سے دیرینہ یکجہتی کی علامت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ چین نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت اور دوستی کا عملی ثبوت دیا ہے اور سیلاب زدگان کے لیے بروقت امداد فراہم کی ہے۔ امدادی سامان وفاقی وزیر اور چینی سفیر نے وصول کیا۔

امدادی سامان وصول کرنے کی تقریب میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ان کے ہمراہ این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ اور وزارتِ خارجہ و این ڈی ایم اے کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے حکومتِ چین اور چینی عوام کا بروقت امداد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ امداد ہزاروں سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری ریلیف کا باعث بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے کاموں کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور چینی حکومت جیسے دوست ممالک کے تعاون سے ان چیلنجز پر قابو پالیا جائے گا۔

وزیراعظم کو بریفنگ، بحالی کا عمل جاری

قبل ازیں ایک روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کو ویڈیو لنک کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال اور بحالی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم نے امریکہ سے کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تقریباً 3.5 لاکھ متاثرہ افراد امدادی کیمپوں اور خیمہ بستوں سے اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ سندھ میں اب بھی متعدد افراد کیمپوں میں مقیم ہیں، تاہم پانی کے تیزی سے اُترنے کے باعث ان کی واپسی جلد متوقع ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ خوراک اور دیگر امدادی سامان کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے۔اجلاس میں حکومتِ پنجاب کو متاثرہ آبادی کی بحالی کے لیے مثالی اقدامات پر سراہا گیا، جبکہ فصلوں کے نقصانات اور کسانوں کی بحالی سے متعلق تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگانے کے لیے جامع رپورٹ تیار کر کے ایک ہفتے میں پیش کی جائے۔

Comments

Comments are closed.