BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

ویتنام نے اتوار کے روز تیز رفتار اور شدید طوفان بیولوی کے خدشے کے پیش نظر ساحلی ہوائی اڈے بند کر دیے اور ہزاروں افراد کو ممکنہ متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا۔ یہ طوفان چند روز قبل فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد ویتنام کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں اس نے کم از کم 10 افراد کی جان لی اور بڑے پیمانے پر سیلاب کا باعث بنا۔

ویتنامی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی رفتار اتوار کی صبح 2 بجے جی ایم ٹی تک 133 کلومیٹر فی گھنٹہ (83 میل فی گھنٹہ) ریکارڈ کی گئی۔ طوفان کے تیز رفتاری کے باعث پہلے کے اندازوں سے کہیں جلدی اتوار کی رات وسطی ویتنام کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ طوفان اوسط رفتار کے مقابلے میں تقریباً دگنی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس کی شدت اور اثرات کا دائرہ وسیع ہے۔ اس سے ایک ساتھ متعدد قدرتی آفات جیسے شدید بارشیں، طوفانی ہوائیں، فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور ساحلی آبادیوں میں پانی بھرنے کا خطرہ ہے۔

حکومتی بیان کے مطابق صوبہ ہا تین میں 15 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ہزاروں فوجی اہلکار ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے تیار ہیں۔ شہری ہوابازی اتھارٹی نے اعلان کیا کہ چار ساحلی ہوائی اڈوں بشمول ڈانانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو اتوار کے روز بند کر دیا گیا ہے جبکہ کئی پروازوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

قبل ازیں، شدید بارشوں کے باعث ہوئے اور کوانگ تری کے علاقوں میں پانی بھر گیا۔ یاد رہے کہ ویتنام جنوبی بحیرہ چین کے رخ پر طویل ساحلی پٹی رکھتا ہے اور اکثر جان لیوا طوفانوں کی زد میں آتا ہے۔ گزشتہ سال آنے والے طوفان ”یاگی“ نے تقریباً 300 افراد کی جان لی تھی اور 3.3 بلین ڈالر سے زائد کے مالی نقصانات پہنچائے تھے۔

Comments

Comments are closed.