BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

سرکاری دستاویزات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے نومبر میں 400 ملین ڈالر مالیت کے پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔

اس پروگرام کا مقصد پنجاب کے منتخب شہری مقامی حکومتوں میں محفوظ طریقے سے مینیج کیے گئے پانی، نکاسیٔ آب اور بنیادی حفظانِ صحت کی سہولیات فراہم کرنا اور ادارہ جاتی و مالی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

یہ منصوبہ نومبر کے دوسرے ہفتے میں منظور ہونے کی توقع ہے جبکہ اس کی تکمیلی تاریخ دسمبر 2030 کے آخر تک رکھی گئی ہے۔

مجوزہ پروگرام فار رزلٹس فنانسنگ (پی ایف آو آر آر) حکومتِ پنجاب کے پروگرام کے ایک حصے کو منتخب شہروں میں دو اہم نتائج پر توجہ دیتے ہوئے سپورٹ کرے گا: 1 . محفوظ پانی، نکاسیٔ آب، ڈرینیج اور بنیادی حفظانِ صحت کی خدمات 2 . ادارہ جاتی مضبوطی اور مالیاتی پائیداری۔

پروگرام فنڈز کے ذریعے ہونے والی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری میں شامل ہوگا: مربوط واٹر سپلائی نیٹ ورکس، سیوریج نیٹ ورکس اور گندے پانی کی ٹریٹمنٹ سہولیات، سیلابی پانی کی نکاسی کے نیٹ ورکس اور ذخیرہ کرنے کی سہولیات، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اصلاحات اور میٹریل ریکوری و صحت مند ڈسپوزل کے لیے پائلٹ منصوبہ۔

سرمایہ کاری منصوبے کی فنانسنگ کا جزو حکومتِ پنجاب کو اپنے شعبہ جاتی پالیسی، حکمت عملی اور پروگرامز کو مزید ترقی دینے، اداروں اور نظام کو مضبوط بنانے اور صوبائی محکموں و شہری ایجنسیوں کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے میں مدد دے گا تاکہ وہ پروگرام کے اہداف اور متعلقہ تکنیکی، مالیاتی، سماجی اور ماحولیاتی پہلوؤں پر عملدرآمد یقینی بنا سکیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.