فلائنگ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) آغا ہمایوں خان پیر کو انتقال کرگئے۔
کمپنی نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں اس افسوسناک واقعے سے آگاہ کیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ضوابط کی تعمیل میں، ہم آپ کو اس افسوسناک خبر سے آگاہ کررہے ہیں۔
گورننس ڈھانچے کے مطابق کمپنی اس عارضی اسامی کو پُر کرنے کے لیے ایک سی ای او کی تقرری کے عمل میں ہے۔
فلائنگ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو 1992 میں پاکستان میں بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی قائم کیا گیا۔
کمپنی سیمنٹ کی تیاری، مارکیٹنگ اور فروخت کے کاروبار میں مصروف ہے۔























Comments
Comments are closed.