BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.07%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.25 Decreased By ▼ -0.54 (-1.02%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.96 Decreased By ▼ -0.20 (-1.97%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.65 Decreased By ▼ -1.51 (-1.62%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.49 Decreased By ▼ -1.53 (-1.64%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.32 Decreased By ▼ -0.49 (-2.06%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت کا نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل مہارتوں کا بڑا منصوبہ شروع

  • 27 ہزار سے زائد نوجوانوں کو جدید مارکیٹ ڈرائیون ڈیجیٹل اسکلز کی تربیت دی جائے گی
شائع اپ ڈیٹ

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 27,450 طلبہ کو مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کرنے اور 2,888 گریجویٹس کو عالمی سرٹیفکیشن کے لیے اسکالرشپس دینے کا پروگرام شروع کیا ہے، اس منصوبے میں شرکت کرنے والے طلبہ کو کیریئر کاؤنسلنگ اور مینٹورشپ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں 6,000 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 1,268 طلبہ کو شفاف طریقے سے میرٹ پر منتخب کیا گیا۔ تربیت کے لیے شراکت دار ادارے مقابلے کے عمل کے ذریعے منتخب کیے گئے ہیں جو 24 ڈیجیٹل شعبوں میں تعلیم فراہم کریں گے، جن میں مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، سائبر سیکیورٹی، کمپیوٹر نیٹ ورکنگ، گرافک ڈیزائننگ، گیم ڈویلپمنٹ اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ شامل ہیں۔ معیار اور جواب دہی یقینی بنانے کے لیے سخت مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن فریم ورک بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

یہ پروگرام مقامی صنعتوں کے ساتھ ساتھ عالمی فری لانس مارکیٹ کے لیے بھی ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کا مقصد رکھتا ہے۔ افتتاحی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جہاں وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے باضابطہ طور پر پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سائنس و آئی ٹی ڈاکٹر شفقت ایاز، سیکریٹری ایس ٹی آئی ٹی امجد علی خان، مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عاکف، دیگر حکام اور منتخب طلبہ شریک تھے۔

وزیراعلیٰ علی گنڈاپور نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ پروگرام صرف ڈیجیٹل مہارتوں تک محدود نہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے مالی خودمختاری اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت عوامی خدمات کو ڈیجیٹلائز کرنے پر بھی کام کر رہی ہے اور اب تک 29 عوامی خدمات کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنایا جا چکا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ محنت، استقامت اور مثبت سوچ کو اپنائیں، اسلامی اقدار کے ساتھ جڑے رہیں اور صحت مند مقابلے کی فضا کو فروغ دیں تاکہ وہ اپنی کامیابیوں کے ذریعے نہ صرف خاندان بلکہ پوری قوم کا فخر بن سکیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.