BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)

روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری: 7 عالمی کمپنیوں کی مالیاتی مشیر بننے کی پیشکش

** پاکستان نے نیویارک کے روزویلٹ ہوٹل کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے فنانشل ایڈوائزرز کی تقرری کی غرض سے سات بین...
شائع اپ ڈیٹ

** پاکستان نے نیویارک کے روزویلٹ ہوٹل کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے فنانشل ایڈوائزرز کی تقرری کی غرض سے سات بین الاقوامی کنسورشیا کی بولیاں حاصل کر لی ہیں۔ان میں سٹی گروپ اور سی بی آر ای کی قیادت والے گروپ بھی شامل ہیں۔ یہ پیش رفت جمعرات کو بلومبرگ نے رپورٹ کی۔ **

ترجمان پرائیویٹائزیشن کمیشن احسن اسحاق نے بلومبرگ کو اس پیش رفت کی تصدیق کی۔

رپورٹ کے مطابق سٹی گروپ کی قیادت میں بننے والے کنسورشیم میں کُش مین اینڈ ویک فیلڈ اور پروسکاؤر روز شامل ہیں، جب کہ سی بی آر ای کے کنسورشیم میں مورگن اسٹینلی موجود ہے۔ اسی طرح انکورا کی سربراہی میں گروپ میں بینک آف پنجاب اور بیکر میکینزی شامل ہیں۔کمیشن کے مطابق تکنیکی جانچ پڑتال 10 دن میں مکمل کر لی جائے گی۔

روزویلٹ ہوٹل نیویارک سٹی کے مین ہیٹن علاقے میں میڈیسن ایونیو اور ایسٹ 45 ویں اسٹریٹ پر واقع ہے۔یہ 19 منزلہ پرتعیش ہوٹل ہے جس میں 1,025 کمرے اور تقریباً 6 لاکھ اسکوائر فٹ کا رقبہ موجود ہے۔

یہ ہوٹل پی آئی اے انویسٹمنٹس لمیٹڈ ( پی آئی اےآئی ایل) کی ملکیت ہے جو کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی مکمل ذیلی کمپنی ہے۔

پرائیویٹائزیشن کمیشن کے بیان کے مطابق ایجنسی کو مالی مشیر مقرر کرنے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے تاکہ روزویلٹ ہوٹل کی زمین کو لیز پر دے کر مشترکہ منصوبے کے تحت ممکنہ مکسڈ یوز ڈویلپمنٹ (رہائشی، تجارتی و دیگر سہولتیں) قائم کی جا سکیں۔

یاد رہے جولائی میں کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ عالمی رئیل اسٹیٹ کمپنی جونز لانگ لاسال( جےایل ایل ) نے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے مشیر کے طور پر استعفیٰ دے دیا ہے، کیونکہ اس کے ساتھ مفادات کا ممکنہ ٹکراؤ سامنے آیا۔ کمپنی نے خط میں کہا کہ وہ اس دوران حاصل کی گئی تمام رقوم واپس کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

روزویلٹ ہوٹل کافی عرصے سے پاکستان میں نجکاری کی بحث کا موضوع رہا ہے اور مختلف حکومتیں نیویارک کی بدلتی ہوئی جائیداد کی قیمتوں اور مارکیٹ کو دیکھتے ہوئے اس کے مستقبل پر فیصلے کرتی رہی ہیں۔

Comments

Comments are closed.