BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.40 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
BIPL 25.55 Increased By ▲ 0.13 (0.51%)
BOP 33.85 Decreased By ▼ -0.40 (-1.17%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.70 Decreased By ▼ -0.26 (-1.24%)
DGKC 197.00 Decreased By ▼ -0.47 (-0.24%)
FABL 89.90 Increased By ▲ 0.39 (0.44%)
FCCL 53.35 Decreased By ▼ -0.54 (-1%)
FFL 17.89 Decreased By ▼ -0.14 (-0.78%)
GGL 20.49 Increased By ▲ 0.69 (3.48%)
HBL 286.50 Increased By ▲ 0.44 (0.15%)
HUBC 213.89 Decreased By ▼ -1.51 (-0.7%)
HUMNL 11.06 Increased By ▲ 0.06 (0.55%)
KEL 8.05 Decreased By ▼ -0.06 (-0.74%)
LOTCHEM 28.12 Increased By ▲ 0.68 (2.48%)
MLCF 87.19 Decreased By ▼ -0.86 (-0.98%)
OGDC 320.75 Decreased By ▼ -3.81 (-1.17%)
PAEL 40.31 Increased By ▲ 0.37 (0.93%)
PIBTL 17.09 Decreased By ▼ -0.23 (-1.33%)
PIOC 276.00 Increased By ▲ 0.54 (0.2%)
PPL 228.40 Decreased By ▼ -4.38 (-1.88%)
PRL 34.59 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 98.80 Decreased By ▼ -0.81 (-0.81%)
SSGC 26.90 Decreased By ▼ -0.27 (-0.99%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.29 Increased By ▲ 0.53 (6.05%)
TRG 71.69 Decreased By ▼ -0.06 (-0.08%)
UNITY 11.58 Decreased By ▼ -0.09 (-0.77%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
کاروبار اور معیشت

سمیڈا اور صنعت کاروں کا اشتراک، شکار و کھیلوں کی تلواروں کی صنعت کے فروغ پر اتفاق

لاہور: اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) شکار،کھیلوں کی تلواریں اور اس سے متعلقہ اشیاء بنانے والے...
شائع September 16, 2025 اپ ڈیٹ September 16, 2025 02:03pm

اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) شکار،کھیلوں کی تلواریں اور اس سے متعلق اشیاء بنانے والے صنعت کاروں کی مدد کرے گی ،تاکہ اس شعبے کی برآمدات کو 13.5 ملین ڈالر سے بڑھا کر 100 ملین امریکی ڈالر تک پہنچایا جا سکے۔ یہ کام وزیراعظم اور معاون خصوصی برائے امورِ صنعت و تجارت کی قیادت میں کیا جائے گا۔

یہ یقین دہانی سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سقراط امان رانا نے پیر کو سمیڈا کے ہیڈ آفس میں ہونے والی ملاقات میں کرائی۔ ملاقات میں ہنٹنگ اینڈ اسپورٹنگ نائفز،سورڈز اینڈ ایکسیسریز ایسوسی ایشن کے وفد نے شرکت کی جس کی قیادت ایسوسی ایشن کے چیئرمین ندیم احمد وڑائچ نے کی۔ اس موقع پر سمیڈا کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

سی ای او سمیڈا نے کہا کہ موجودہ حکومت اور وزیرِاعظم کا بنیادی ایجنڈا ایس ایم ایز کے فروغ کے ذریعے برآمدات اور روزگار کے مواقع بڑھانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمیڈا اس مقصد کے حصول کے لیے بھرپور کوششیں کررہا ہے اور شکار و کھیلوں کی تلواریں،چاقو بنانے والے شعبے کی برآمدات میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کے ساتھ اشتراکِ عمل پر رضامندی ظاہر کی تاکہ اس شعبے کے لیے سیکٹر پروفائل، کلسٹر ڈاکیومنٹری، ای کامرس ٹریننگ پروگرامز اور پیداواری عمل میں بہتری لائی جاسکے۔

سقراط رانا نے بتایا کہ سمیڈا نے مختلف اقدامات کیے ہیں جن میں ای سپورٹ پروگرام اور ایکسپورٹ ریڈینس پروگرام شامل ہیں جو ایس ایم ای سیکٹر کو قومی برآمدات میں زیادہ حصہ ڈالنے کے قابل بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرامز شکار اور کھیلوں کی تلواریں بنانے والے شعبے کے لیے بھی یکساں مفید ہوں گے۔

اس سے قبل ندیم احمد وڑائچ نے پریزنٹیشن کے دوران بتایا کہ 2022 میں پاکستان کا عالمی تجارت میں شکار اور کھیلوں کے چاقوؤں کے شعبے میں حصہ 0.53 فیصد تھا، جو 2024 میں کم ہو کر 0.41 فیصد رہ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی مدد سے یہ حصہ کئی گنا بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی معاونت سے شکار اور کھیلوں کے چاقوؤں کی برآمدات کو 13.5 ملین امریکی ڈالر سے بڑھا کر 100 ملین امریکی ڈالر تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.