چین کی فوج نے اتوار کو کہا ہے کہ اس نے بحیرہ جنوبی چین میں معمول کا گشت کیا ہے اور فلپائن کو کسی بھی اشتعال انگیزی سے باز رہنے کی وارننگ دی ہے۔
سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلپائن کو فوری طور پر واقعات کو ہوا دینے اور بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی بڑھانے سے باز آنا چاہیے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چینی فوج خطے میں ملک کی خودمختاری کا دفاع جاری رکھے گی۔
واضح رہے کہ چین تقریباً پورے بحیرہ جنوبی چین پر دعویٰ کرتا ہے — یہ وہ آبی گزرگاہ ہے جس کے ذریعے سالانہ 3 کھرب ڈالر سے زائد کی تجارت ہوتی ہے — اگرچہ فلپائن، برونائی، ملائیشیا اور ویتنام بھی اس پر اپنا دعویٰ رکھتے ہیں۔






















Comments
Comments are closed.