BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.74 Decreased By ▼ -0.46 (-0.82%)
BIPL 27.10 Increased By ▲ 0.33 (1.23%)
BOP 32.75 Decreased By ▼ -0.23 (-0.7%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.90 Increased By ▲ 0.18 (1.02%)
DGKC 196.00 Decreased By ▼ -0.67 (-0.34%)
FABL 98.95 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
FCCL 52.09 Increased By ▲ 0.84 (1.64%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.32 (1.98%)
GGL 25.00 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
HBL 292.40 Decreased By ▼ -3.09 (-1.05%)
HUBC 214.25 Increased By ▲ 0.07 (0.03%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.18 Increased By ▲ 0.12 (1.7%)
LOTCHEM 26.85 Decreased By ▼ -2.27 (-7.8%)
MLCF 88.75 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
OGDC 310.37 Decreased By ▼ -1.58 (-0.51%)
PAEL 40.95 Decreased By ▼ -0.04 (-0.1%)
PIBTL 15.94 Decreased By ▼ -0.02 (-0.13%)
PIOC 284.70 Increased By ▲ 1.86 (0.66%)
PPL 212.00 Decreased By ▼ -0.66 (-0.31%)
PRL 53.40 Increased By ▲ 0.86 (1.64%)
SNGP 98.70 Decreased By ▼ -0.66 (-0.66%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.36 Increased By ▲ 0.04 (0.48%)
TPLP 13.00 Decreased By ▼ -0.22 (-1.66%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.93 Decreased By ▼ -0.01 (-0.1%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.02 (1.64%)

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اتوار کو ہونے والے ایشیا کپ ٹی 20 میچ میں شوروغل کو نظرانداز کریں اور کھیل کے ہر لمحے کا لطف اٹھائیں۔

واضح رہے کہ چار ماہ قبل پیش آنے والے فوجی تنازع کے بعد یہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کا پہلا مقابلہ ہوگا۔

دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ لطف اٹھائیں، یہ کرکٹ کا کھیل ہے۔

کرکٹ کے علاوہ ہر چیز کو بھول جائیں۔ ایک ٹیم جیتے گی اور ایک ٹیم ہارے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میچ کے دوران دباؤ آئے گا، اسے قبول کریں، کھلاڑی اور تماشائی نظم و ضبط قائم رکھیں اور حد پار نہ کریں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کے پاس میچ جیتنے کا پورا موقع ہے کیونکہ انہوں نے پچھلے ہفتے اسی کنڈیشن میں ایک ٹرائی سیریز جیتی ہے۔

انہیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ صرف بھارت کے خلاف جیتنا ضروری ہے بلکہ ایشیا کپ جیتنے کے بارے میں سوچیں۔ آپ بڑی ٹیم کے خلاف ہار سکتے ہیں، لیکن اٹھیں اور ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلیں۔

وسیم اکرم نے بھارت کے حالیہ فتح کے حوالے سے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میچ یک طرفہ ہوگا جیسا کہ بھارت نے یو اے ای کے خلاف کھیلا، جہاں انہوں نے میزبان ٹیم کو صرف 57 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد اپنے ہدف تک پہنچنے کے لیے صرف 4.3 اوورز لیے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

پاکستان نے جمعہ کو اپنے افتتاحی میچ میں عمان کو 93 رنز سے شکست دی۔

گروپ بی میں سری لنکا، افغانستان، ہانگ کانگ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور میں کوالیفائی کریں گی۔

ایشیا کپ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔

Comments

Comments are closed.