BR100 Decreased By (-0.07%)
BR30 Decreased By (-0.03%)
KSE100 Increased By (0.05%)
KSE30 Increased By (0.06%)
BAFL 56.75 Increased By ▲ 0.28 (0.5%)
BIPL 24.89 Increased By ▲ 0.26 (1.06%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.05 (-0.17%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.08 (-0.62%)
DFML 18.10 Increased By ▲ 0.61 (3.49%)
DGKC 186.63 Decreased By ▼ -0.59 (-0.32%)
FABL 93.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 51.70 Increased By ▲ 0.05 (0.1%)
FFL 14.50 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 18.99 Decreased By ▼ -0.05 (-0.26%)
HBL 303.98 Increased By ▲ 0.20 (0.07%)
HUBC 199.00 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 9.86 Increased By ▲ 0.01 (0.1%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.60 Increased By ▲ 0.43 (1.64%)
MLCF 91.25 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
OGDC 314.00 Increased By ▲ 0.61 (0.19%)
PAEL 35.16 Decreased By ▼ -0.08 (-0.23%)
PIBTL 14.69 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 238.00 Decreased By ▼ -1.62 (-0.68%)
PPL 220.27 Decreased By ▼ -1.09 (-0.49%)
PRL 91.55 Increased By ▲ 0.33 (0.36%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -0.17 (-0.19%)
SSGC 23.34 Increased By ▲ 0.04 (0.17%)
TELE 7.61 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.60 Increased By ▲ 0.04 (0.32%)
TRG 55.85 Increased By ▲ 0.06 (0.11%)
UNITY 8.04 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

امریکی قدامت پسند رہنما اور ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے صدر چارلی کرک کو یوٹاہ میں ایک یونیورسٹی تقریب کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ امریکی تفتیشی اداروں نے چارلی کرک کے قتل کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے مشتبہ شخص کی تصاویر اور ویڈیو جاری کر دی ہیں اور جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والی رائفل کو اصل ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے۔

ایف بی آئی اور ریاستی حکام نے بتایا کہ مشتبہ شخص نے یونیورسٹی کی عمارت کی سیڑھیوں کے ذریعے چھت پر چڑھ کر فائرنگ کی، جس کے بعد وہ چھت سے اتر کر قریبی جنگل کی طرف چلا گیا۔ اسی علاقے سے ایک ہائی پاورڈ بولٹ ایکشن رائفل ملی، جسے قتل میں استعمال ہونے والا ہتھیار تصور کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی کیمروں سے حاصل شدہ ویڈیوز اور تصاویر میں مشتبہ شخص کو کالے کپڑوں، ٹوپی اور چشمہ پہنے دیکھا گیا، جبکہ ریاستی حکام کی جانب سے جاری دوسری تصاویر میں اس کا بیگ اور جوتے واضح نظر آتے ہیں۔ یوٹاہ کے ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے کمشنر بو میسن کے مطابق ملزم نے چھت سے اترتے وقت ہتھیلی کے نشانات اور ڈی این اے شواہد بھی چھوڑے ہیں جو تحقیقات کے لیے اہم ہیں۔

ایف بی آئی نے قاتل کی گرفتاری میں مدد دینے والی اطلاع پر 1 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ اب تک عوام کی جانب سے 7 ہزار سے زائد معلومات موصول ہوئی ہیں جبکہ 200 سے زائد انٹرویوز کیے جا چکے ہیں۔ یوٹاہ کے گورنر اسپینسر کاکس نے عوام سے مزید تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس کو حل کرنے کے لیے عوامی مدد ناگزیر ہے۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کش پٹیل بھی تفتیشی بریفنگ میں شریک ہوئے، تاہم انہوں نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جمع شدہ شواہد اور عوامی معلومات کی بنیاد پر تحقیقات میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے اور جلد نتائج سامنے آئیں گے۔

Comments

Comments are closed.