BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

امریکہ نے تین فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جنہوں نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے غزہ میں اسرائیل کی مبینہ نسل کشی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر جمعرات کو جاری نوٹس کے مطابق غزہ میں قائم فلسطینی سنٹر فار ہیومن رائٹس اور المیزان سنٹر فار ہیومن رائٹس کے ساتھ رام اللہ میں قائم الحق کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ تنظیمیں نومبر 2023 میں آئی سی سی سے رجوع کر چکی تھیں، جس میں اسرائیلی فضائی حملوں، محاصرے اور آبادی کی جبری بے دخلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ایک سال بعد آئی سی سی نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو، سابق وزیردفاع یوآف گیلنٹ اور حماس کے رہنما ابراہیم المصری کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر وارنٹ جاری کیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پہلے ہی آئی سی سی کے ججوں اور چیف پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد کر چکی ہے۔ امریکہ، چین، روس اور اسرائیل آئی سی سی کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر نسل کشی کے ماہرین کی سب سے بڑی علمی تنظیم نے قرارداد منظور کی کہ غزہ میں اسرائیل کے اقدامات قانونی طور پر نسل کشی کے زمرے میں آتے ہیں۔ اسرائیل نے اس فیصلے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے رد کر دیا۔

اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی اسرائیلی کارروائی میں اب تک 63 ہزار فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر اور بھوک کے بحران کا شکار ہیں۔

Comments

Comments are closed.