فیصل آباد چیمبر کے 12 رکنی کاروباری وفد جس کی قیادت صدر فیڈریشن ریحان نسیم نے کی نے ایکسپو 2025 اوساکا میں پاکستان کے پویلین کا دورہ کیا۔
وفد میں پاکستان کے مختلف برآمدی شعبوں کے نمایاں نمائندگان شامل تھے جن میں ٹیکسٹائل، تعمیراتی مواد، ہینڈی کرافٹس، برتن، خوراک اور سیاحت شامل ہیں۔ پاکستانی پویلین کے دورے کے دوران وفد نے منفرد ڈیزائن اور ”Universe in a Grain of Salt“ کے تھیم کی بہت تعریف کی جو پاکستان کے مشہور گلابی نمک کے گرد مرکوز ہے۔
انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں سے لائی گئی روایتی ہنر اور فن پاروں کی منظم نمائشوں کی بھی تعریف کی جنہوں نے پاکستان کی بھرپور دستکاری اور ثقافتی ورثے کو نمایاں کیا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

























Comments
Comments are closed.