عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 3411 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1200 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 800 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 4121 روپے پر مستحکم رہی۔























Comments
Comments are closed.