چینی صدر شی جن پنگ اکتوبر میں کوالالمپور میں ہونے والے آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، جس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کی ملاقات کی توقعات دم توڑ گئیں۔ دو سفارتی ذرائع کے مطابق چین کی نمائندگی وزیرِاعظم لی کیانگ کریں گے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے رواں ماہ اعلان کیا تھا کہ ٹرمپ اور شی دونوں 26 تا 28 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اس بیان کے بعد ماہرین نے قیاس کیا تھا کہ تجارتی جنگ میں مصروف دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی بالمشافہ ملاقات ہوسکتی ہے۔ تاہم اب امکان ہے کہ ٹرمپ اکتوبر کے آخر میں جنوبی کوریا میں ہونے والے ایپیک اجلاس میں ایشیائی دورے کے دوران شرکت کریں گے۔
ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ اگر تجارتی معاہدہ طے پا گیا تو وہ سال کے اختتام سے قبل شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ واشنگٹن اور بیجنگ نے گزشتہ ہفتے ایک بار پھر 90 دن کے لیے ٹیرف ٹریس بڑھا دی ہے تاکہ مذاکرات جاری رہ سکیں۔
آسیان اجلاس میں برازیلی صدر لولا ڈا سلوا اور جنوبی افریقی صدر رامافوسا کی شمولیت بھی متوقع ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق یہ اجلاس خطے کے لیے سب سے بڑا اور اہم سفارتی اجتماع ہوگا۔

























Comments
Comments are closed.